برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اندرون خانہ سازشیوں کا سلسلہ چل رہا ہے اس طرف چوکنا رہنے کی بڑی ضرورت ہے اپنے مقصد کی طرف خاموشی سے بڑھیں تاکہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو۔ حسد سے بچ جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی ایک دلی مراد پوری ہو گئی اور جس بات کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے اس سے امید ہے کہ اب نکل چکے ہیں آج پرانے مسئلے کا بھی ایک حل مل جانے کی بڑی امید موجود ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

دشواریاں ختم ہو رہی ہیں اور امید ہے کہ اب نئے راستے کھلیں گے آپ کو بھی اب نئی زندگی گزارنی ہو گی۔ آپ جس راستے پر برسوں سے چل رہے تھے وہ واضع انداز میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ اپنے لئے الگ رہائش کا سوچ رہے ہیں وہ اپنے مقاصد کی طرف پیش قدمی کریں ان کو کامیابی مل سکتی ہے ویسے بھی موجودہ جگہ میں تبدیلی کا واضح امکان نظر آ رہا ہے آج سے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

روزگار کا کوئی اہم سلسلہ بن سکتا ہے۔ آپ اس حوالے سے اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور جو لوگ پریشان ہیں کسی گھریلو وجہ سے وہ آج اس سے نکلنے کی خبر سن سکیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

توکل کی کمی کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں اور خود کو ایک امتحان میں مبتلا سمجھ رہے ہیں۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھانا شروع کر دیں مسئلے حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو معلوم بھی ہے کہ کون اندرون خانہ سازشیں کر رہا ہے پھر بھی اس سے ملتے ہیں جو کہ خطرناک بات ہے اور زبان بھی آج کل قابو میں نہیں رہتی اس کو بھی قابو میں رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہوگا جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ پوری ہو سکتی ہے آج کا دن گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی کو ان شاءاللہ کم کرے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان دنوں آپ بلا وجہ پریشانی میں گھرے ہوئے ہیں حالانکہ زائچے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر کچھ ہے بھی تو اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں وہ ان شاءاللہ سب اچھا کر دے گا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کاروباری معاملات میں بہتری کا امکان ہے جو لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں اور کسی بھی پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے بھی اچھا وقت ہے۔ آفر آئے یا دینی ہو تو اچھا رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی لالچ میں نا آئیں جو نصیب میں ہے وہ مل کر ہی رہے گا آج ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہوگا اور آپ کی ایک مشکل میں ان شاءاللہ حل ہونے کی بڑی امید نظر آتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 

 

آپ کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ برسوں کے بعد حالات نے اپنا رخ بدلا ہے اور ابھی مزید بہت سی تبدیلیاں آئیں گی۔ اس وقت آپ کی نظر ان پر ہونی چاہئے اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔