برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ آج اپنے کسی کام میں خاص کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جو لوگ کسی بھی انکوائری مقدمے و غیرہ میں ملوث تھے وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آج اچھا دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو آج ایک بڑے مسئلے سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی۔ اچانک بڑا فیصلہ بحکم اللہ آپ کے حق میں ہو سکتا ہے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ راشن کی صورت میں صدقہ لازمی دے دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی ذرا سی کوشش سے آپ کسی بڑے مسئلے سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن امور میں دشواری آ رہی تھی وہ بھی اب حل ہونے کے قریب ہیں۔ ان شاءاللہ فکر نہ کریں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج ایک اچھا اور اہم دن ہے۔ آپ کی ذہنی پریشانی کا حل مل جائے گا اور جو لوگ آپ کی زندگی میں پریشانیاں پیدا کر رہے تھے۔ ان شاءاللہ وہ خود بخود بھاگ جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

روزگار میں بہتری کا امکان اور ضرورت کے تحت رقم ہاتھ میں آنے کی امید ہے اور جس بات کا خوف ذہن پر سوار ہے اس سے بھی نجات حاصل ہوگی، ایک اچھا دن ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے مسئلے کا آج غیبی حل مل جانے کا امکان ہے اور ایک طرف سے بلاک رقم کی واپسی کی امید ہے۔ آپ کی صحت کا مسئلہ بھی ان شاءاللہ اب بہتر ہونے کا امکان ہے، اللہ بہتر کرے گا۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

مالی مشکلات والا ستارہ ابھی زائچے میں ہے۔ جیسے تیسے گزارہ کریں اور انتظار کریں اچھے وقت کا۔ آج جو ملے شکر کریں، اللہ ضرورتیں پوری کر دے یہ بھی ہمارے لئے بہت ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بلاک رقم کی واپسی کا امکان، ایک بند سلسلہ دوبارہ چل جانے کی امید ہے جو لوگ کسی قسم کی بندش کو محسوس کر رہے ہیں، وہ ان شاءاللہ اب اس سے آزادی محسوس کریں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کے لئے جو اللہ پاک نے لکھ رکھا ہے، وہ آپ تک پہنچ کر رہے گا۔ آپ فکر نہ کریں، تکلیف دہ کوشش سے حاصل کی ہوئی چیز وبال جان بن جاتی ہے، پردہ غیب سے ملنے والی انعام۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ روحانی حوالے سے کمزور ہیں نماز کی پابندی ،باوضو رہنا، رزق حلال کثرت سے ذکر الٰہی اور جھوٹ سے دوری و توبہ ہی یہ قوت واپس دلا سکتی ہے۔ اس بات کو بس پکڑ لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ چند دنوں سے آپ کو کسی قسم کا لالچ دینے کی کوشش میں ہیں۔ ان سے دور رہیں۔ جو نصیب میں ہے وہ مل کر رہے گا۔ آج ویسے کسی جانب سے کوئی خوشی کی خبر موجود ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ ہوا کا رخ آپ کے حق میں ہے۔ آنکھیں کھلیں رکھیں گے بہت سی باتیں سمجھ میں آ جائیں گی۔ بس حسد کرنے والوں سے دوری بے حد ضروری ہے۔