انسان جب زندگی میں امید کھو بیٹھتا ہے تو مایوسی کے گھٹاٹوپ اندھیرے میں ڈوبتا چلا جاتا ہے اور ایسی صورت میں بعض لوگ انتہائی اقدام کی طرف بھی راغب ہونے کا خوفناک قدم اٹھاسکتے ہیں۔ماہرین علم نجوم کے مطابق3 برج ایسے ہی ہیں جن کے حامل افراد میں یہ خطرناک رجحان زیادہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ان میں برج سرطان، برج عقرب اور برج قوس شامل ہیں۔
“ٹائمز آف انڈیا” کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ برج سرطان کے حامل لوگوں میں نفسیاتی حوالے سے ایک انتہائی تاریک پہلو ہوتا ہے۔ ان کے اس پہلو سے صرف وہی لوگ آشنا ہوتے ہیں جو ان کے بہت قریب ہوں یا جن کا ان سے اس حوالے سے کبھی واسطہ پڑا ہو۔ برج سرطان کے حامل لوگ نفسیاتی انتشار کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک لوگ ہوتے ہیں۔ مایوسی میں وہ گاہے انتہائی برے نتائج کا تصور کرنے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں۔ بہرحال شخصیت کے اس تاریک پہلو کے ساتھ ساتھ برج سرطان کے حامل لوگ روئے زمین پر سب سے زیادہ اچھے، دوستانہ اور خوشگوار مزاج کے حامل بھی ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق برج عقرب کے حامل لوگ بہت تاریک اور بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت کا یہ پہلو آپ اس وقت دیکھ سکتے ہیں جب وہ لوگوں یا کسی صورتحال کو قابو کرنے اور غلبہ پانے کی کوشش کررہے ہوں۔ یہ لوگ بہت بڑے ایذاپسند بھی ہو سکتے ہیں۔برج قوس کے حامل لوگ رازداری سے نفرت کرتے اور ایمانداری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وہ ایسے لوگوں سے سخت نفرت کرتے ہیں جو ان سے کچھ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، خاص طور پر جب وہ اس شخص کو ایکسپوزکرنے کا فیصلہ کر چکے ہوں۔ ایسی حالت میں برج قوس کے حامل لوگ زمین پر سب سے زیادہ ’سائیکو‘ ہوتے ہیں۔