برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ابھی ایک بڑی رکاوٹ تنگ کر رہی ہے میرے اللہ نے چاہا تو دو تین دن میں اس سے نجات پا لیں گے فی الحال اپنے ضروری کاموں کو دیکھیں تاکہ بعد میں مسئلہ نہ ہو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو آج غصہ کم کرنا ہوگا۔ بلا وجہ جھگڑے کا اندیشہ ہے اور جو لوگ اپنے حق کے لئے اٹھنا چاہتے ہیں وہ صبر کریں ان شاءاللہ اس کا مسئلہ خودبخود حل ہو جانے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

پریشانی عارضی ہے۔ آج دوپہر کے بعد تک ختم ہو جائے گی زیادہ بات سر پر سوار مت کریں اور جذباتی فیصلے بھی نہ کریں۔ ابھی جیسے تیسے وقت گزارنے کی کوشش کریں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ملازمت میں تبدیلی کا امکان اور نئی نوکری کی کوشش بھی کامیاب ہو سکتی ہے آپ کو اب اور بھی مواقع ملیں گے۔ آگے بڑھنے کے آنے والی آفر کو غور فکر سے ضرور دیکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک رکاوٹ آج ان شاءاللہ صبح ہی دور ہونے کا امکان ہے اور جب بھی ضرورت ہو صرف اللہ پاک کے سامنے دست سوال کریں۔ غیر سے مدد مانگنا شرک ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے لئے اب ایک اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار تھے وہ اب اپنے لئے اچھی خبر سن سکیں گے۔ آج ضرورت کے تحت رقم ہاتھ آ سکتی ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

غور کریں کہ کس جگہ غلطی ہوئی ہے اس کی فوری اصلاح ضرور ہے تاکہ جو رکاوٹ آ رہی ہے۔ اس سے نجات حاصل ہو سکے۔ آج کا دن صرف اور صرف اپنی اصلاح کا ہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جس بھی کام کو اندازے سے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے اس طرح نقصان ہو سکتا ہے۔ آج کا دن پوری توجہ دینے اور ساتھ ہی صدقہ دینے کا بھی مشورہ ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ اپنے معاملات کو نہیں دیکھ رہے اور فضول کاموں مںی گلے ہوئے ہیں وہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں آج اپنے روز گار اور گھر پر توجہ دینا اشد ضروری ہے ورنہ مسئلہ ہوگا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گی اور بامقصد قسم کے مذاکرات بھی ہو سکتے ہیں جو بھی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے ابھی جلد بازی نہ کریں اس میں مذید دو تین دن لے لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک پرانے مرض سے نجات ملنے والی ہے آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں ان شاءاللہ وہ حل ہو جائے گا۔ اور غیر سے مدد ملے گی۔ اپنوں کی طرف سے کوئی توقع بھی ہرگز نہ رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

انجانی جگہ سے ان شاءاللہ مدد ملنے کی امید ہے جو صورتحال بڑی خراب محسوس ہو رہی تھی اب وہ ٹھیک ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آج شام تک ہی آپ کو بڑی اچھی بہتری مل جائے گی۔