برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج صدقہ دیں۔ بدنظری کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس لئے کہتے ہیں کہ اپنی باتوں کو زیادہ اوپن مت کریں ورنہ مسئلہ ہو گا، ویسے بھی حسد کرنے والے آپ کے بہت قریب ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو ان دنوں اگر خاموشی کے ساتھ کسی کام کی آفر ہو تو آپ بھی خاموشی سے اس کو قبول کر لیں اور جو لوگ اوپن کریں گے وہ اپنا کام خراب کروا لیں گے، بس یہ یاد رہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اگر روزگار یا نوکری میں تبدیلی چاہتے ہیں تو قدم اٹھائیں، میرے اللہ نے چاہا تو اس میں بہتری ملے گی اور جو لوگ کسی مشکل میں تھے وہ ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حسد کرنے والوں کے درمیان ہیں۔ اندیشہ ہے کہ آپ اچھے بھلے بنے بنائے کام کو بگاڑ نہ لیں۔ اس وقت حکمت عملی اور رازداری سے چلنا بے حد ضروری ہے، اسی میں بہتری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو راستے کبھی بند تصور ہو رہے تھے وہ اب کھل جانے کی امید ہے۔ آج دوپہر کے بعد سے اچھی خبر آ جائے گی۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی شاہد کوئی فیصلہ لینے کی ضرورت ہو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کیا چاہتے ہیںکہ اس اچھی وقت کو ضائع کیا جائے، ایسانہ کریں۔ آج کل جس پوزیشن پر ستارے ہیں، اللہ نے چاہا تو اس وقت آپ کے لئے بہت کچھ ہے، غور کریں سب سامنے ہوگا۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جلد بازی میں ابھی کوئی فیصلہ مت کریں۔ آپ کو آج اور سوچنا ہے اور اگر چند دن خاموشی سے گزار لیں گے تو شاہد بڑے اچھے نتائج سامنے آنے کا امکان بھی ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی انجان پر بھروسہ کرکے سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں۔ وہ غلطی پر ہیں۔ ابھی صبر سے کام لیں اور اگر ضروری ہے تو پھر استخارے کی مدد سے چلیں تو زیادہ بہتر ہوگا، ان شاءاللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 

 

اس وقت آپ کی زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے خبریں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ آپ کو اس پر غور کرنا ضروری ہے۔ شاہد آپ جس کا انتظار کررہے تھے وہ وقت آ ہی گیا ہو۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کے لئے آج اچھا اور اہم دن ہے۔ حالات کی بہتری کی خبر مل سکتی ہے اور جن معاملات میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی اب دور ہونا شروع ہو گئی ہیں، پریشان نہ ہوں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو جس کام کا اندازہ نہیں ہے۔ اس میں مت آئیں۔ اس وقت صورت حال اتنی مضبوط نہیں ہے کہ آپ کی غیبی مدد ہو سکے۔ بہتر ہے، ابھی پرانے کام کو جاری رکھیں۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو بھی لوگ کسی بھی حوالے سے پریشان ہیں وہ ان شاءاللہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج آپ کی ایک مالی ضرورت بھی خوبصورت انداز سے پوری ہو گی۔