برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مالی حوالے سے آجکل قدرے مشکل میں ہیں ضرورت پوری ہونے کے لئے سخت محنت درکار ہے جو لوگ کسی بڑے کام میں ہاتھ ڈالنے کا سوچ رہے ہیں وہ ابھی انتظار کر لیں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

سرمایہ کم ہے اور کام کرنے کے لئے زیادہ پیسہ چاہئے اس لئے اس کام کو شروع کریں جتنی آپ کی حیثیت ہے۔ ابھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔ صبر و تحمل سے چلنا ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ عرصہ دراز سے بندش جیسی صورتحال کا شکار چلے آ رہے تھے وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جس کام کی ابتداءچاہتے ہیں اس کو بھی شروع کر سکتے ہیں بسم اللہ کریں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے حالات میں بہتری لانے کے لئے اب آپ کو اہم فیصلے کرنے ہوں گے اگر ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہیں گے تو کس طرح آگے بڑھا جا سکے گا۔ اب تھوڑا سا رسک لینے کا وقت آ گیا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے لئے کوئی جلد بازی میں قدم نہ اٹھائیں تھوڑا سا انتظار کر لیں اللہ پاک نے آپ کے لئے اچھا ہی سوچا ہوگا۔ آج قدرے بہتری ملنے کی امید ہے کوئی اہم سلسلہ کسی وقت بھی بن سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 

 

جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداءکرنا چاہتے ہیں وہ اب اللہ کا نام لے کر قدم اٹھا سکتے ہیں اب صورتحال بڑی مختلف اور بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آگے چل کر آپ کے لئے کافی بہتری ہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں جن لوگوں کو ابھی بھی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا وہ استخارے سے مدد لیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس جگہ پر کوئی رکاوٹ ہے وہ بھی آج ہی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بدلتے ہوئے حالات میں ان شاءاللہ آپ کےلئے کافی کچھ ہے مگر آپ اکیلے بھی ہوگئے ہیں اب ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے۔ جو بھی کرنا ہے وہ اپنے بل بوتے پر کرنا ہے یہ یاد رہے۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو کوئی لاکھ لالچ دینے کی کوشش کرے اس کی باتوں میں نہیں آنا ان دنوں آپ کی ذرا سی غلطی بڑی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ آج سنی سنائی باتوں پر مت جائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جس کسی سے بھی رقم لینی ہے اس کی واپسی کے امکانات کم ہیں آپ ابھی اس کو دل سے نکال دیں اور کسی اور جانب سے کوشش کریں۔ اس میں کامیابی کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے ایک اہم سلسلہ آج کسی وقت بھی بن سکتا ہے آپ کو ان دنوں صرف روزگار پر خاص توجہ درکار ہے۔ باقی تمام فضول کاموں کو چھوڑ دیں تو بہتر ہے کوئی گمراہ کر رہا ہے۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

حالات کی نزاکت کو دیکھ کر قدم اٹھائیں۔ اس وقت آپ کی ذرا سی غلطی مشکل میں ڈال سکتی ہے اور جو رکاوٹیں آ رہی ہیں ابھی تو ان کے بارے میں بھی وجہ معلوم کرنی ہے۔