برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج ایک اچھی خبر ملنے کی امید ہے اور اس سے کافی دنوں سے جاری پریشانی کم ہونے کی امید ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کی کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ اب اس کے قریب ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کے لئے اب صورت حال قدرے بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ صرف چند دنوں کی بات ہے۔ آپ ان شاءاللہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے اور جس بھی طرف سے پریشانیاں آ رہی تھیں وہ رک جائیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی ایسے کام کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بارے میں انجان ہیں تو وہ ایسا نہ کریں، اپنے موجودہ کام پر توجہ دیں۔ اللہ نے چاہا تو اس میں ہی برکت مل جائے گی۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج دوپہر کے بعد وہ خبر مل سکتی ہے جس کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ جو لوگ کسی بھی قسم کا شاٹ کٹ اختیار کرنے کا سوچ رہے تھے۔ وہ اب فوری طور پر اس کام سے دور ہو جائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے لئے مشکلات نہ بڑھائیں اور ایسے فیصلے مت کریں جس میں پچھتانا پڑیں۔ آپ ویسے بھی اکیلے ہو گئے ہیں۔ اب کیوں بالکل یہ دنیا سے کٹ کر چلنا چاہتے ہیں۔ یہ سخت مشکل کام ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت مناسب حالات ہیں۔ آپ کو آج اس مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی جس کے لئے کافی دنوں سے پریشان تھے۔ آج کا دن روزگار کے حوالے سے بھی بڑی اچھی خبر دے رہا ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

دلی سکون نہیں ہے اور اس کی وجہ اپنوں کی طرف سے تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔ بہرحال نماز کی طرف لوٹ آئیں۔ اس سے سکون بھی ملے گا اور اللہ پاک خود بخود سارے معاملات حل فرما دیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کس بات کو لے کر اتنے پریشان ہیں۔ اپنے اللہ پر بھروسہ کیوں نہیں کرتے۔ وقتی معاملہ تو ہے مگر حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر محسوس کئے جا رہے ہیں۔ آج شام تک بہتری آ جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 

 

آپ نے اپنے اندر چیک کرنا ہے۔ بہت سے معاملات میں جو خود ٹھیک کرنے ہیں۔ اگر مسلسل لاپرواہی سے کام لیتے رہے تو بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔ ان دنوں ویسے بھی اکیلے ہو رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اب بھی وقت ہے۔ ماضی میں جو کچھ کر چکے ہیں۔ اس کی سچے دل سے توبہ کر لیں۔ ان دنوں اگر آپ نے اپنے آپ کو ٹھیک نہ کیا تو بڑے مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ اپنا خیال رکھیں ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی مسئلے میں ہیں وہ آج شام تک ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔ آج آپ کی اہم ضرورت پوری ہو گی اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی، فکر نہ کریں۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اللہ پاک کو صرف مدد کے لئے پکاریں۔ کیوں دوسروں کا سہارا تلاش کرتے ہیں۔ آپ اس طرح تو گناہ کے مرتب بھی ہو رہے ہیں۔ یہ شرک ہے۔ سچے دل سے دعا کریں، ان شاءاللہ اپنی مراد پا لیں گے۔