برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال قدرے احساس ہے۔ پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔ ذرا سی غلطی کی تو بڑی مشکل کھڑی ہو جائے گی۔ آج شاہد پرانے معاملے کے سامنے آنے کا اندیشہ بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں اس میں ابھی کچھ وقت درکار ہے۔ آپ صبر سے کام لیں اور اپنے لئے اور بھی دوسرے معاملے پر غورکریں۔ فی الحال اس میں کچھ مل سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے اپنے گھریلو ماحول میں عرصہ دراز سے کشیدگی اور روزگار میں کمی دیکھی ہے۔ ان کے لئے اللہ نے چاہا تو اب خوشی کی خبر ہے۔ اب تیزی سے ضرورتیں پوری ہوں گی۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک اہم موڑ پر زندگی آ گئی ہے۔ بڑے سخت فیصلے لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ کو اب رسک تو لینا ہے۔ اس کے بغیر زندگی کو نیا موڑ دینا ممکن نہیں ہے۔ ہمت سے کام لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو روزگار کے لئے اب بڑا اقدام اٹھانا ہوگا۔ جو لوگ کسی بھی قسم کے کام کو بدلنا چاہتے ہیں۔ وہ جلد کریں، یہ وقت ان کا ساتھ دی گا اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 

 

ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ اس کو خود سے دور رکھیں اور کوشش کریں کہ اپنے فیصلے خود کریں۔ ورنہ فائدے کے بجائے الٹا نقصان ہوسکتا ہے۔ سوچ کر قدم اٹھائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو جس کام کا اندازہ نہیں ہی۔ اس میں ہرگز ہاتھ مت ڈالیں اور آج کوشش کریں کہ موجودہ کام پر فوکس رہے۔ آج کا دن تھوڑا سا آزمائشی سا ہی لگ رہا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

لوگ لاکھ تنگ کر لیں اللہ ہے نا۔ ہمارے لئے وہی کافی ہے۔ آج چاہا کر بھی کوئی نقصان نہیں دے سکتا اور آج دوپہر کے بعد کچھ ضرورتیں بھی پوری ہونے کی امید ہے۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اللہ پاک سے اپنے لئے دعا کیا کریں جو مشکل آتی ہے۔ آپ اس کے پیچھے بھاگ پڑتے ہ یں۔ اللہ پاک سے مدد طلب کریں گے تو پریشانیاں خودبخود ہوتی چلی جائیں گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان دنوں گھر میں کسی بات کو لے کر ٹینشن چل رہی ہے۔ آپ کو اپنے لئے اب بڑا فیصلہ کرنا ضروری ہو گیا ہے اور شاہد زندگی کی باقی جنگ آپ کو اکیلے ہی لڑنا پڑے۔ چوکنا ہو جائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

الللہ نے چاہا تو آج آپ کو کسی جانب سے ایک مدد ملتی نظر آتی ہے۔ آپ جس کوشش میں برسوں سے لگے ہوئے ہیں اس میں بھی کامیابی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، فکر مت کریں۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روزانہ کی بنیاد پر صورت حال بہتری کی جانب جائے گی اور آپ کو ہر روز ایک اچھی خبر ملے گی جن لوگوں نے اپنے مالی معاملات میں خرابی دیکھی تھی، وہ اب تیزی سے بہتری دیکھیں گے۔