برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مالی طور پر آپ کو ایک بڑا فائدہ ہونے کا امکان ہے جو رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ ختم ہو سکے گی اور جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا وہ اب خود بخود دور ہوتا جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ کسی جگہ رقم لگا سکیں۔ یہ خطرناک ہوگا اور ان دنوں تو بالکل اس بات پر غور نہ کریں جو ان دنوں مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کے لئے اب صورت حال ان شاءاللہ تیزی سے بدلنے والی ہے۔ آپ کو اپنے مقاصد میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو سکے گی جو لوگ پریشان تھے۔ آج ہی خوشخبری سن سکیں گے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے لئے خود سے فیصلے مت کریں تمام حالات کو مدنظر رکھیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ آپ جن امور کا شکار ہیں۔ وہ دوبارہ سر اٹھا سکتے ہیں۔ اس پر بھی فوکس ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اللہ پاک سے اچھے کی دعا کریں وہ ضرور آپ کو مشکل سے نکال دے گا۔ آج ویسے بھی قدرے بہتر دن ہے مگر آپ کی توجہ فضول کاموں کی طرف ہے واپسی کریں فوری۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس قدر بات کو دماغ پر سوار مت کر لیا کریں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ آپ کے پریشان ہونے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ آج کا دن تھوڑا مشکل ہے، مگر ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے حالات آج سازگار ہیں۔ صبح سے اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جن لوگوں نے تنگ کر رکھا تھا وہ خود بخود بھاگ جائیں گے۔آج آپ کا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کیوں مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ لوگ اپنے اور اپنوں کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں۔ آپ نے تو آنکھیںبند کی ہوئی ہیں۔ آج قسمت موقع دے رہی ہے۔ اس سے فائدہ لے لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

خود کو قابو میں رکھیں۔ جذباتی پن سے باہر نکلیں اور یہ بات دماغ میں بٹھا لیں کہ ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہنا ہے۔ آپ کی کوئی مرضی تو چلنے سے رہی۔ توبہ کر لیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ان دنوں کیا حالات ہیں۔ آپ جس کی وجہ سے پریشان تھے۔ اس کو آپ کی پرواہ بھی نہیں ہے۔ اس وقت صرف اپنے بارے میں سوچیں بہت ہو گیا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی بھی شخص نے اگر وعدہ کر رکھا ہے تو ہرگز اپنے وعدے پر پورا نہیں اترے گا۔ اس کا خیال دل سے نکال دیں اور خود سے محنت کرکے آگے بڑھیں گے تو زیادہ کامیاب رہیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کا ایک بڑا رکا ہوا کام ہونے کی امید ہے۔ آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا تھے۔ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور ضرورت کے تحت رقم بھی ہاتھ آئے گی۔