برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کس کس طرح لوگ زندگی میں آئے اور چلے گئے ان کو یاد کر کے کیا کرنا ہے آپ اب مستقبل کے بارے میں پلاننگ کریں ان شاءاللہ کوئی اچھا موقع ہاتھ میں آ رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اب صورتحال بہتری کی طرف چل تو نکلی ہے اگر آپ نے حکمت عملی سے کام لیا تو پھر جلد ہی مشکلات پر قابو پا لیں گے ان دنوں بس یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کچھ بھی کر لیں کسی جانب سے وفا نہیں ملنی سب مطلب کے لئے آپ سے ملتے ہیں اور آپ بھی بے وقوف بن رہے ہیں ایسا نہ کریں آج تو سب سے زیادہ حفاظت عزت کی کرنی ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو جن سے دھوکا ملا آپ ان کی طرف ہی جاتے ہیں اور اب بھی اگر باز نہ آئے تو بڑے نقصان کا خطرہ ہے یہ زبردست قسم کی وارننگ ہے آپ کے لئے سمجھ جائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے آج کوئی اچھی خبر موجود ہے ان شاءاللہ اب تیزی سے کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں اور کاروباری حضرات کے لئے بہت کچھ ہے آگے چل کر۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آیة الکرسی اور چاروں قلم پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں اور کوشش کریں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے چند دن غصہ برداشت کرنا ہے اور شرارتی لوگوں سے دور رہنا ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج خوشی کی کوئی خبر مل رہی ہے اور کسی دوست سے اپنے لئے یا کسی کے لئے فائدہ حاصل کرنے میں بھی بحکم اللہ کامیاب رہیں گے آج آپ کی سمت درست ہونے کا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ بس کریں اب پرانے معاملات کو چھوڑ دیں اور اپنی زندگی کا آغاز توبہ کر کے نئے انداز سے کریں میرے اللہ نے چاہا تو ایک بار پھر قسمت بھرپور انداز سے ساتھ دے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لالچی لوگوں سے دور رہیں اور خود بھی لالچ میں آنے کی کوشش نہ کریں اگر کوئی آفر آئے تو اس کے بارے میں کئی مرتبہ غور کریں پھر قدم اٹھائیں تو بہتر رہے گا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ اپنے لئے وہ مشکل کھڑی نہ کریں جو پہلے بھی آ چکی ہے اس لئے اپنے دل کے معاملات کو ہر صورت قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے بعد میں نا کہنا کے خبر نہیں ہوئی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کاروباری معاملات میں بہتری کی امید ہے جو سلسلہ کبھی بند ہو گیا تھا۔ وہ دوبارہ چل پڑنے کی امید بھی ہے اور آج رشتے داروں سے بھی اختلافات کا اندیشہ موجود ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صدقہ بھی دیں اور ہو سکے تو چند دنوں تک شکر لے کر اس کو مقامی قبرستان میں کیڑوں، مکوڑوں کو ڈال دیں اور گھر کی چھت پر پرندوں کو خوراک رکھنا رجعت سے بچا دے گا۔