برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج انشاءاللہ اچھا دن رہے گا جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی حاصل ہو گی اور ایک بڑی رقم کے ملنے کا امکان بھی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کوشش کریں گے تو موجودہ جگہ پر تبدیلی ممکن ہو سکے گی۔ ان دنوں آپ کا ستارہ عروج پر ہے۔ آپ کے لئے انشاءاللہ کئی راستے کھلنے کی امید بھی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جان بوجھ کر وقت کو ضائع نہ کریں جو بھی چانس مل رہا ہے اس کو فوری طور پر حاصل کریں۔ آپ کی ذرا سی کوشش بڑے رنگ لگا سکتی ہے آپ کو۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ اب اس سے بہتری کی پوزیشن میں جا سکتے ہیں۔ مگر عین موقع پر جا کر قدم واپس آ سکتے ہیں استخارہ کر لیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو ایک بڑے عرصے کے بعد اچھی خبر ملے گی جو کافی مشکلات کو حصل کرنے مںی انشاءاللہ مدد گار ہو گی۔ آج کا دن مالی حوالے سے بھی اہم ثابت ہوتا نظر آتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن افراد کے گھر میں کشیدگی نے اپنا ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔ وہ اب انشاءاللہ سکون میں آنا شروع ہو جائیں گے اور رشتے وغیرہ میں بھی جاری بندش اب ٹوٹ گئی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو پچھلے دنوں جن معاملات مںی مشکلات کا سامنا تھا ان شاءاللہ اب امید ہے کہ اس میں نمایاں کمی واقع ہونا شروع ہو گی آج اس حوالے سے اہم دن ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
چند دنوں سے آپ کا جو سلسلہ رکا ہوا تھا وہ اب چل پڑنے کی امید نظر آتی ہے اور جو ضرورت کے لئے پریشان تھے وہ ضرورت اب پوری ہونے والی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صحت کا سلسلہ اب خرابی سے نکل رہا ہے۔ آپ کو بندش سے بھی نجات ملے گی اور رکے ہوئے کاموں میں بھی اب جاری رکاوٹیں ان شاءاللہ دور ہونا شروع ہوں گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بات کو لے کر پریشان ہیں وہ ان شاءاللہ اب جلد اس سے نکلنے کے لےءتیار ہوں اور آپ کے لئے ایک اہم راستہ بھی بحکم اللہ آسان ہوگا فکر نہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
زندگی میں جن معاملات کو لے کر آپ مسلسل پریشان چلے آ رہے ہیں وہ اب ختم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ امید ہے کہ آج سے ایک اچھے وقت کی ابتداءہو سکتی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی مالی طور پر صورتحال بہتری کی جانب جاری ہے۔ آپ کے لئے اب آج اس حوالے سے اچھی خبریں ہیں اور گھر میں بھی جاری کشیدگی اب ختم ہو سکے گی ان شاءاللہ۔