برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 

ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے اس کو بھول جائیں اور اب نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں اور اپنوں سے بھی ایک فاصلہ رکھ کر چلیں گے تو بہتر رہے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

سب رشتے مطلب کے ہیں اس وقت صرف ضرورت کے تحت ہی ملتے ہیں اور آپ ہیں کہ ان کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ اب ہر قدم کو سوچ سمجھ کر ہی اٹھانا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بس کریں کب تک پرانے معاملات کو لے کر چلتے رہیں گے اب کچھ نیا کرنا ہے تاکہ سابقہ نقصانات کا ازالہ ہو سکے جو لوگ کسی کے ساتھ شراکت کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کے لئے اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں آپ اکیلے رہ گئے ہیں سب آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑ رہے ہیں ان دنوں دل برداشتہ محسوس کریں گے بس خود کو ذکر الٰہی میں لگائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی جگہ سے بلاک رقم کی واپسی کا امکان ہے آپ کی ان شاءاللہ ایک ضرورت تو پوری ہو گی اور جو لوگ راستے میں رکاوٹیں لا رہے تھے وہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کس کو اپنا سمجھ رہے ہیں یا سب مطلب پرست لوگوں کا ٹولہ ہے جو آپ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے ابھی بھی سمجھ میں نہیں آئے گا تو پھر کب آئے گا۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جب تک توبہ کر کے اپنے اللہ سے دعا کر کے اپنے معاملات سیدھے نہیں کرتے اس وقت تک صورتحال میں بہتری کا امکان کم ہے آج بہرحال ضرورت پوری ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

مخالفین مسلسل سرگرم عمل ہیں اور آپ ان کو جانتے بھی ہیں ان سے بچ کر چلنا بھی ہے مگر اس کے باوجود آپ ان کے اندر بار بار گھس جاتے ہیں جو خود پر ظلم ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان شاءاللہ جب اچھے دن گزر گئے ہیں تو یہ برے دن بھی گزر جائیں گے اس وقت صورتحال زیادہ بہتر نہیں مگر صبر کرنے والوں کے لئے انعام تو میرے اللہ نے رکھا ہے پھر پریشانی کیسی۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

الٹی سیدھی باتیں مت سوچیں آپ نے بلا وجہ کی ٹینشن لے کر اپنے آپ کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے اس وقت تو عام معاملات میں بہتری ملنے کی اچھی خبریں آ رہی ہیں پھر کیوں پریشان ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ بیماری کی وج ہسے پریشان ہیں وہ ایک مرتبہ استخارہ کر لیں تاکہ شک نکل جائے کہ کسی نے چھ کیا تو نہیں ہے اور پھر دعا کریں اور صدقہ بھی لازمی دیں ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 

 

آپ جو بھی کرنا چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے تھوڑا سا انتظار کر لیں تو بہتر رہے گا اس وقت روز گار میں توجہ دیکھ کر خود کو بڑی اچھی پوزیشن پر لا سکتے ہیں ان شاءاللہ۔