برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 

مالی حالت بدلنے والی ہے زیادہ پریشان نہ ہوں۔ اللہ نے چاہا تو ضرور کوئی اچھا سلسلہ بن جائے گا اور جو لوگ کاروباری ہیں۔ ان شاءاللہ اب نیا سلسلہ بنتا ہوا دیکھیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے امور میں خاصی توجہ کی ضرورت ہے آپ کو ان شاءآپ کا حق ضرور ملے گا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ آج اچھا دن رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنے لئے خود مشکل پیدا نہ کریں۔ اپنے اوپر اور گھر والوں پر خاص توجہ دیں۔ اس وقت آپ کی توجہ بے شمار مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ آپ نے اب لاپرواہی نہیں کرنی۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ آپ سے دور ہو گئے تھے وہ آپ کے حق میں شاہد بہتر تھا، مگر اب دوبارہ ان کو بلانے کی کوشش نہ کریں تو بہتر ہے۔ آپ کو اس بار بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج صحت کا خانہ توجہ مانگ رہا ہے۔ آپ جس بھی طرح سے ممکن ہو توجہ دیں اور صدقہ بھی۔ لاپرواہی آپ کو مشکل میں ڈال دے گی جو لوگ کسی ناجائز کام میں لگے ہیں، واپس آ جائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی زبان میں اب نرمی نہیں رہی جو دوسروں کے لئے پریشانی کا سبب ہے۔ اس طرح تو آپ کے اپنے بھی آپ سی دور ہو جائیں گے۔ آپ وقت کی نزاکت کو دیکھ کر چلیں بس۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو آج روحانی حوالے سے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ اگر سارا دن زبان سے درود شریف جاری رہے تو آپ کو اس کا بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور بگڑے کام بھی سنور جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے اس لئے اس پر گہری نظر رکھں۔ اس وقت آپ کی توجہ بہت کچھ آپ کے حق میں کرنے میں مددگار ہوگی۔ غور تو کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

حالات بدلنے والے ہیں۔ آپ کی مشکلات اب روز بروز ختم ہو رہی ہیں اور جن لوگوں سے رقم لینی ہے۔ واپسی کا عمل شروع ہوگا اور جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ تیاری کر لیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کس طرف سے پیسوں کا سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج کا دن آپ کو ایک بڑی مشکل سے نکالنے میں بھی بحکم اللہ مددگار ہوگا اور کسی ناراض سے صلح کا امکان بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ اس سے نکلنے میں ان شاءاللہ کامیاب ہوں گے اور تنگ کرنے والے اب خودبخود بھاگ جائیں گے۔ بس عشق و محبت سے دور ہی رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مسئلے کا حل مل جائے گا۔ ان شاءاللہ۔ آج ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی اور آج آپ کو ایک بڑے کام میں کامیابی ملنے کے علاوہ اولاد سے بہتری کی خبر بھی ہے۔