برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 

جکڑن ابھی بھی محسوس کی جا رہی ہے گوشت کا صدقہ دیں ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں اس سے بڑا فرق پڑے گا۔ آج اہم فیصلے کرنے کا دن ہے پوری توجہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اللہ اللہ کر کے مشکل سے نکلیں میں اس وقت معاملات کو بڑے محتاط انداز سے لے کر چلنا ہے اور کسی کو اپنے کاموں کی کانوں کان بھی خبر نہ ہونے دیں۔ خاموشی میں بہتری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کاروباری معاملات مںی بہتری کا امکان نوکری پیشہ افراد کا تبادلہ بھی ہو سکتا ہے اور جو لوگ اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کریں۔ بس دل کو اپنے قابو میں رکھیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج بڑے دنوں کے بعد زائچہ بری اچھی تبدیلی کے ساتھ بہتری کو ظاہر کر رہا ہے جو لوگ اپنے دماغ میں ٹینشن سوار کئے ہوئے تھے وہ آج شکر ادا کریں گے سکون لے کر۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

چند پر قوت ستاروں کی پوزیشن نے زائچے کی صورتحال ہی بدل کر رکھ دی ہے آپ اللہ کا نام لے کر آج جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی آج خوبصورت دن رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

پریشان نہ ہوں اب تو وقت کھلا ہے اب اس سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے آپ کو محنت کرنا ہو گی، اور اللہ کا نام لے کر بڑی حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہوگا کامیاب ہونے کے لئے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن آپ کو پرانے معاملات سے نکالنے میں بحکم اللہ بہت مدد گار ثابت ہوگا آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں بے فکر ہو کر چلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں جس میں وہ چاہ کر بھی خود کچھ نہیں کر سکتے وہ لوگ صرف اپنے مسئلے حل کرنے کے لےءبس توکل سے کام لیں دعا کریں شام تک رزلٹ لے لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 

 

آپ کو آجکل جن معاملات میں مشکلات نے گھیرا ہوا ہے اس میں بڑی تیزی سے اب بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ اگلے دو تین دن میں آپ ہر چیز سے بالکل آزاد ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ بھول کر بھی اب اس طرف ماضی میں واپس نہ جائیں جہاں بڑی چوٹ کھائی تھی۔ کیونکہ اب عزت نفس بری طرح مجروع ہو گی۔ دشمن مقابلے کے لئے بالکل تیار کھڑا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جس قسم کے حالات کا سامنا کر کے ہیاں تک پہنچے ہیں آپ کی ہمت ہے اگر زندگی کا رخ بدلنا ہے تو پھر بڑے قدم اٹھانے اور بڑے فیصلے کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے جلد کریں بس

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اب حالات ویسے نہیں ہیں جیسے پہلے مشکل اور پریشان کن تھے۔ اللہ نے بڑی مہربانی کی ہے اب آپ نے نہایت ہی حکمت سے چلتے ہوئے اپنے سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ بھی لازمی کرنا ہے۔