برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 

آپ کو آجکل کسی ٹینشن کا سامنا ہے اور روز گار میں بھی مشکلات ہیں جو چند دن مزید جاری رہ سکتی ہیں۔ اس لئے آپ کو فی الحال صبر کرنا ہے اور صدقہ دینا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

کسی کی بات پر زیادہ اعتبار نہیں کرنا جو بھی کرنا ہے خود سارے معاملات کو اچھی طرح چیک کر کے کرنا ہے۔ آج تو مخالفین بھی سرگرم عمل ہیں خیال رہے غلطنی نہ ہو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں وہ انتظار کریں۔ مخالفت بھی جاری ہے اور رکاوٹیں دینے والا ستارہ بھی حرکت میں ہے۔ دو تین دن مسلسل استخارے سے کام لیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کسی جانب سے مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے اور رقم کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ جو لوگ رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ بھی آسانیاں محسوس کریں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو کسی بات کو لے کر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کا ستارہ آج پاور میں ہے۔ ان شاءاللہ آپ مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے شام تک دیکھ لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ اپنے روز گار پر ان دنوں توجہ نہیں دے رہے وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں اس وقت آپ کے لئے اس میں کافی کچھ ہے۔ آپ اچھے موقع کو ہاتھ سے نا جانے دیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جن معاملات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان ہیں امید ہے کہ اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ملے گا اور آج اپنے ایک مسئلے میں توبہ کی بھی اشد ضرورت ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ روزگار کے لئے پریشان ہیں اب ان کو اس میں تبدیلی کے حوالے سے غور کرنا ہوگا۔ وقت اچھا ہے کوئی بھی قدم اٹھائیں گے ان شاءاللہ اس میں کامیابی ملے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو ابھی حالات کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔ اس وقت آپ کو ہر معاملے میں پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ مخالفین بھی سرگرم عمل دکھائی دیتے ہیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو جو بھی فیصلہ کرنا ہے اب کر لیں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے قدم اٹھا لیں ورنہ شاید پھر بہت دیر ہو جائے۔ اس وقت ہر صورت تبدیلی کے حوالے پر غور ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

چند پر قوت ستاروں کی پوزیشن اب آپ کے حق میں بدلنا تو شروع ہوئی ہے مگر آپ کی جانب سے لاپرواہی ہو رہی ہے۔ جو کامیاب نہیں ہونے دیتی۔ آپ استخارے کی مدد لیں

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کسی بھی نئے سلسلے کو شروع کرنا چاہتے ہیں وہ دیر مت کریں حالات کے مطابق شروع کر دینا چاہئے تھا اب دیر سے سہی مگر ابتداءکرنا آنے والے دن بدل دے گا۔