برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 

آج کافی دنوں کے بعد اچھی خبریں سن سکیں گے اور جس بھی کام میں اﷲپاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گاآپ کو اب کچھ رقم بھی مل سکتی ہے وہ بھی آج

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنے لئے جس طرح بے فکر ہیں بڑی بات ہے اور وقت کی قدر کریں یہ بار بار ساتھ نہیں دیتا اس وقت آپ کوہر قدم پر محنت درکار ہے اور آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کیلئے اب صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگئی ہے امید ہے کہ جلد ہی وہ ساری پریشانیاں ختم ہونگی جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مشکل نہیں آرہی آج اچھادن رہے گا

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک وقت جو بڑا اچھا تھا وہ آپ نے اپنے ہاتھوں سے گنوا دیا اب دوبارہ قسمت ساتھ دے رہی تو آپ اس کا فائدہ نہیں اٹھا رہے فضول کاموں میں وقت ضائع مت کریں

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک بار پھر صورتحال آپ کے حق میں ہونے جا رہی ہے بالکل وقت کو ضائع مت کریںاور جو بھی موقع ملے اس کو پکڑ لیں انشاءاﷲسابقہ نقصان کا بھی ازالہ ممکن ہو سگے گا حکمن

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو اشعارے سے مدد لینی ہو گی اور کوشش کریں کہ کسی کام میں بالکل بھی رسک نہ لیںاگر آپ نے جلد بازی دیکھانے کی کوشش کی تو بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

غور فکر کریں اپنے بارے میں اﷲ کو جان بھی دینی ہے حقوق العباد سے خاص طور پر اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں آپ کو اندازہ ہے کہ کس مقام پر غلطی ہو رہی ہے

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اﷲ نے چاہا تو اب نیا راستہ مبارک ثابت ہوگا آپ کیلئے آج اچھی خبر ہے آپ نے جو پچھلے دنوں مشکل وقت دیکھا ہے اب اس سے انشاءاﷲ نجات مل جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے لئے اچھا سوچیں اﷲ نے چاہے تو دشمن چاہ کر بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اس وقت تو کوئی خطرہ نہیں ہے اور جو بندش محسوس کر رہے ہیں وہ بھی ختم ہو چکی ہے

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ابھی آپ فضول کاموں میں ہیں ہیں اس سے باہر آ ئیں گے تو ہی کچھ حاصل کر سکیں گے اس وقت عطارد زائچے میں ہے جو مالی پوزیشن کو بہتر کرنے میں مددگار ہوتا ہے

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مریخ زائچے میں ہونے سے غصہ آتا ہے اور لڑائی جھگڑے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے اب آپ نے خود اس بارے میں خیال کرنا ہے جو لوگ عقل سے کام لیں گے وہ بچ جائیں گے

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج دن اچھا ہے آپکو کسی طرف سے مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا اور روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبر ملے گی جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں تھے وہ بھی نکل سکیں گے