برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ابھی صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے آپ کی پوزیشن بڑی کمزور اور نازک ہے حالات کے مطابق چلیں اور آج غصہ قابو میں رکھیں اس میں بڑی غلطیوں کا امکان ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج اچھا دن ہے کوئی اہم خبر بھی مل سکتی ہے اور جس بھی معاملے کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے اس سے نکلنے کا سلسلہ بھی بنے گا آج کچھ رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اب ایک نئے انداز سے چلنا ہوگا ماضی میں جو ہو چکا ہے اس کو بھول جائیں اور اپنے لئے خاموش اور محتاط راستہ تلاش کریں جس کا حسد کرنے والوں کو علم نہ ہو۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صحت کا خانہ آج کمزور دکھائی دے رہا ہے آپ صدقہ دیں اور ایک مرتبہ اپنے ٹیسٹ کروا کر اچھی طرح تسلی کر لیں۔ حسد کرنے والوں کی نظریں ان دنوں آپ پر ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورتحال بدستور تبدیل ہو رہی ہے اور آپ بالکل بے خبر اپنے فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ کیوں اچھا وقت اپنے ہاتھوں سے گنوا رہے ہیں یہ دن شاید دوبارہ نصیب نہ ہوں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ابھی چند دن اور زحل کی موجودگی کی وجہ سے آزمائشی دکھائی دے رہے ہیں آپ کو ذکر الٰہی تو لازمی کرنا بھی ہے مگر حسب توفیق صدقہ دینا بھی بے حد ضروری ہے ورنہ مشکل ہو سکتی ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ان شاءاللہ اچھا دن محسوس ہوگا۔ پیسوں کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے اور جن کاموں میں بھی رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ دور ہوتی ہوئی محسوس ہوں گی فکر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو پریشانی ہے وہ عارضی ہے اس کا حل نکل آئے گا اس کو سرپر سوار مت کریں بس یہ یاد رہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے اور پریشانیاں بے حد چھوٹی چھوٹی سی پھر فکر کیوں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صورتحال مسلسل آپ کے حق میں بہتر ہو رہی ہے آپ کو بڑا اچھا موقع ملے گا اس سے فائدہ اٹھانے کا اور زیادہ مت سوچیں اور اللہ کا نام لے کر اپنے لئے قدم اٹھائیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک پرانے معاملے میں آپ کو مشکل پیش آ سکتی ہے اور لانے والے بھی شاید اپنے ہوں بحرحال آج اللہ سے خاص دعا کرنی ہے اور صورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنی من مانی سے کام نہیں ہوگا جو مل رہا ہے شکر ادا کریں اور جیسے تیسے دن گزاریں اس وقت صورتحال کمزور ہے۔ اس لئے جلد بازی میں تو فیصلے نہیں کرنے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بار بار کہا جا رہا ہے کہ اپنا قبلہ درست کر لیں اور ایک اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اس وقت مستقبل کو اچھا بنانے کا سلسلہ آپ کے ہاتھ ہے۔