برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے لئے اس ہفتے اچھی خبریں ہیں۔ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، ان شاءاللہ ان سے کافی حد تک نجات مل جائے گی اور مالی معاملات خاص طور پر بہتر ہو سکیں گے۔ جو لوگ روز گار کی تلاش میں ہیں یا اس کو بدلنا چاہتے ہیں ان کے لئے کامیابی ہے ،رشتے کی بندش وغیرہ بھی ٹوٹ گئی ہے۔ اب اس حوالے سے بھی خوشی کی خبر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے امور میں جھگڑے وغیرہ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا اس لئے اس معاملے کو بڑی حکمت سے حل کرنے کی ضرورت ہے، اگر غصہ دکھایا تو معاملہ حل ہونا مشکل ہوگا۔ جو لوگ خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے وہ اس سے آزاد ہیں، اب اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، اگر نیت صاف ہے توآپ کو ہر قدم پر کامیابی ملتی چلی جائے گی ۔

 

 

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ ایک اچھے وقت کو فضول کاموں میں پڑ کر اپنے ہاتھوں سے گنوا رہے ہیں۔ اگر آپ نے اس وقت کی قدر نہ کی تو پھر شاید بہت انتظار کرنا پڑے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے مالی حوالے سے پریشان ہیں وہ اس ہفتے غیر متوقع طور پر بہتری حاصل کرسکیں گے۔ آپ کی ضرورت پوری ہو گی،البتہ اندرونِ خانہ سازشیں اور مخالفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ حسد کرنے والوں سے دور رہیں گے تو بچت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو جس طرف سے کافی دنوں سے مخالفت کا سامنا تھا، اب اس میں شدت آتی جا رہی ہے ،آپ کو بے حد محتاط ہوکر چلنا ہے ورنہ نقصان آپ کا ہوگا۔ دو ہی راستے ہیں یا تو جھگڑا کر لیں یا پھر خاموشی سے پیچھے ہٹ جائیں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ اولاد کے اوپر بھی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔ ان کے معاملات شاید ٹھیک نہیں۔ بڑی حکمت ِعملی سے ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کاروبار کے حوالے سے پریشان تھے، ان شاءاللہ ان کو اب خوشخبری ملے گی اور سابقہ نقصان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔ اس وقت آپ کی صحت خراب لگتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ٹیسٹ کروالیں تاکہ تسلی ہو سکے۔ بندش نہیں ہے، قدرتی مسئلے ہیں،جو آپ کی توبہ اور سیدھے راستے پر چلنے سے ہی حل ہوں گے۔ یہ ہفتہ حقوق العباد کے حوالے سے اپنی غلطیوں کی اصلاح کا کہہ رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

چند اہم اورپر قوت ستاروں کی جانب سے کسی بڑی تبدیلی کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔ آپ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں ،اب یہ تبدیلی آئی تو اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں کیونکہ قسمت بار بار مہربان نہیں ہوتی ،کچھ اپنوں سے بھی اب دور رہنے کا مشورہ ہے۔ ان کے درمیان رہیں گے تو پریشان ہی رہیں گے۔ اب حالات بدل گئے ہیں ،سب مطلب پرست ہوتے جا رہے ہیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

وہم کا کوئی علاج نہیں ہے۔ آپ نے اپنے سر پر بلا وجہ کی پریشانیاں سوار کی ہوئی ہیں، حالانکہ زائچے میں کوئی پریشانی دکھائی نہیں دے رہی۔ آپ کو اگر کوئی پریشانی ہے بھی تو اپنے سارے معاملات کو سپردِ اللہ کر کے اپنے کاموں میں مگن ہو جائیں، ان شاءاللہ ہر قدم پر کامیابی ہی حاصل ہو گی۔ جو لوگ بیماری میں مبتلا تھے وہ شفاءیاب ہوں گے، جن کو پیسوں کی ضرورت ہے ،ان کو بھی مل جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کسی انجانی سی بندش میں لگتے ہیں ،شاید یہ کسی ذاتی غلطی کی وجہ سے ہے۔ آپ اگر اپنے حالات کا از سر نو جائزہ لیں گے، اللہ سے مدد مانگیں گے، تو سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ بس اس کی تلافی کریں اور سچے دل سے توبہ کریں، ان شاءاللہ ہر مشکل سے نکل جائیں گے۔ ابھی تو جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے، اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھیں۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں ،ایسا کرنا مشکل میں ڈال دے گا اور بنے بنائے کام بھی بگڑ سکتے ہیں۔ مالی نقصان سے بھی بچ کر چلنا ہے اور اللہ کا نام لے کر اکیلے کام کرنا ہے، وہ زیادہ مناسب رہے گا۔ اس ہفتے کچھ اضافی رقم بھی ملے گی۔ تعلیمی معاملے میں بہتری آئے گی اور بیرونِ ملک جانے کے راستے بھی کھل سکتے ہیں۔ خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

بھول کر بھی پرانی دوستی کی جانب مت جائیں اور جو لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں وہ چاہے جس قدر بھی زور لگا لیں ان کی باتوں میں آکر دوبارہ ملنے نہ لگ جائیں۔ اس بار ایسا دھوکا ہوگا کہ مدتوں بھول نہیں پائیں گے، یہ وارننگ ہے۔ ان دنوں صرف روز گار پر توجہ رہے ،گھر والوں کی خواہش کا خیال رکھیں اور اولاد کے ساتھ دوستانہ سلوک رکھیں۔ وہ آپ سے خوش ہو کر غلط راستے سے بچ جائیں گے۔

 

 

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج کل ذہنی دباﺅ اور پریشانینے تنگ کر رکھا ہے۔ ہر ایک جیسے دشمن ہو کر رہ گیا ہے ۔جو لوگ کسی بھی مشکل کو محسوس کر رہے ہیں وہ صدقہ لازمی دیں اور اپنے معاملات کو سپردِ اللہ کریں، نماز سے مدد مانگیں اور یا حی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں ۔اس طرح وہ اس سے نکل جانے میں ان شاءاللہ کامیاب ہوں گے۔ اس وقت مال کا خانہ بند ہے، عارضی طور پر اس سے بھی مسئلہ ہے، اگلے ہفتے ان شاءاللہ کھل جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ نے جس جس پر بھی بھروسہ کیا ،اس نے دھوکا ہی دیا،جس مطلب کے لئے آپ سے ملے۔ اب ان کا کام نکل گیا ہے تو مکھن میں سے بال کی طرح سے نکال کر آپ کو باہر پھینک رہے ہیں۔ آپ بھی اب اللہ کا نام لے کر پیچھے ہٹ جائیں . اللہ پاک تو ساری حقیقت جانتے ہیں، وہ آپ کا ساتھ ضرور دیں گے۔ آپ بھی دعا کریں کہ یا اللہ مشکل حالات میں مجھے تنہا نہ چھوڑنا، میرا تیرے سوا اور کوئی نہیں ہے۔ نماز کی بھی پابندی کریں اور یا کریم یا سلام کا ورد کریں۔