برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی راہ میں جو رکاوٹ آ رہی ہے یہ کیوں آ رہی ہے۔ استخارے کی مدد سے چیک کریں کیونکہ بنا بنایا کام بگڑ رہا ہے جوکہ ٹھیک نہیں۔ اصلاح ہو گی تو بہتر ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ ماضی کے ویسے بھی غلط فیصلے آج بھی آپ کے لئے پریشانی کا باعث ہیں۔ اس وقت خود کو ٹھیک کر لیں تاکہ اچھے وقت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے زندگی میں پریشانیاں بھر رکھی تھی وہ اب اس سے نکل جائیں گے جلد ہی۔ ان دنوں بس نئے سفر اور منزل کی پلاننگ شروع کر لیں۔آج ہی خبر آ سکتی ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی طرح سے صرف دو دن مالی تنگی میں گزار لیں گے اس کے بعد ان کے ہاتھ اتنی رقم لگ جائے گی جس سے سب ضرورتیں فی الحال پوری ہو جائیں گی، انتظار ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج آپ کو اپنے ایک اہم مقصد میں کامیابی کی امید ہے مگر نظر بد کا بھی خطرہ ہے۔ اس لئے آپ صدقہ دیں سورة قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھیں اور خاموش رہا کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ ماضی میں جو کام کر رہے تھے۔ اگر دوبارہ اس کی آفر آئے تو مت قبول کریں۔ اس طرح مشکل ہو جائے گی۔ اب تو زندگی کسی نئے سفر کی جانب ہی لے کر جا رہی ہے آپ کو۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

نظر انداز کر دیں لوگوں کی باتوں کو اور جو مناسب سمجھتے ہیں آپ وہ قدم اٹھائیں آج دن اچھا ہے۔ آپ اس وقت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اچھا ہی ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

صحت کا صدقہ ابھی جاری رکھیں اور استخارہ بھی کریں۔ کیوں شک ہو رہا ہے کہ آپ کسی بندش وغیرہ میں آئے ہوئے ہیں۔ شک نکالیں اور سورة بقرہ روزانہ پڑھا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک کام میں اگر رکاوٹ آ رہی ہے تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اللہ پاک اور اسباب پیدا فرما دیں گے۔ زائچہ تو ٹھیک ہے بس بے سکونی دل پر پھر بھی موجود ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج دوپہر کے بعد ہی ان شاءاللہ وہ خبر مل سکتی ہے جس کا کافی دنوں سے انتظار کر رہے تھے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے اور نیا رشتہ قائم ہونے کے حوالے سے اہم ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بات کو لے کر پریشان ہیں وہ صرف آج کا دن انتظار کر لیں کل صبح جب مشتری زائچہ میں آئے گا تو اللہ سے امید ہے کہ آپ کی پریشانیاں ختم کر دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج مالی حوالے سے اچھا دن ہے جہاں مال آ رہا ہے وہ اخراجات کا توازن بھی بگڑا ہوا ہے۔ بہرحال آج آپ کو گھر کے معاملے پر خاص توجہ درکار ہے لاپرواہی نہ کریں۔