برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ایک واضح پیغام موصول ہونے والا ہے جس کے ذریعے آپ کو مستقبل کے حوالے کے بارے میں آگاہی ہو سکے گی۔ آج جس بھی طرف سے کوئی آفر آئے اس کو قبول کر لیں اللہ بہتر کرے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پراپرٹی وغیرہ کے امور میں کچھ بہتری کی امید ہے اور جو لوگ کسی طرف سے پیسوں کے انتظار میں تھے وہ بھی کچھ نہ کچھ حاصل کر سکے گی۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی اہم خبریں ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ اس کو خود سے دور رکھیں ورنہ بڑی مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت بھی بڑا کچھ دے سکتی ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی قسم کی بندش محسوس کررہے ہیں وہ خود کو آزاد سمجھیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ آپ بڑے سکون سے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کا دن اچھا ہے کافی دنوں کے بعد آپ کے لئے بہتری کی خبر لایا ہے۔ ممکن ہے کہ جس خبرکے انتظار میں آپ کافی دنوں سے بیٹھے ہیں اس کی اطلاع آ جائے۔ وہ بھی آپ کے حق میں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 

 

اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔ پچھلے دنوں بڑا سخت وقت گزارہ ہے۔ اب اس کے ازالے کا وقت آ گیا ہے اور آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی خبر مل سکتی ہے اور کسی جانب سے رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

انشاءاللہ آج خوبصورت دن ثابت ہوگا۔ آپ جس بھی معاملات کی زد میں آئے ہوئے تھے۔ اس سے نجات ملے گی اور غیر متوقع مقام سے کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے آج ہی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اچھا دن ہے۔ مستقبل کی پلاننگ ہوگی اور کچھ اچھی خبریں مل سکتی ہیں۔ آج کچھ رقم ہاتھ آنے اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی آپ کے حق میں دن جائے گا۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کل کچھ جذباتی ہو رہے ہیں۔ کوئی بات تو دل پر اثر کر گئی تھی مگر صبر کرنا ہے، معاف کر دینے اور معافی مانگنے میں کوئی ہرج نہیں، عزت بڑھے گی۔ آج اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

تبدیلی والا ستارہ بڑی شدت کے ساتھ زائچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس وقت خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ شاہد یہ تبدیلی ہر سطح پر آپ کو ملے، عمل شروع ہونے والا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنی عزت کا خاص خیال رکھیں۔ آپ کو کسی جانب سے کوئی خطرہ ہے اور وہ اندر کا آدمی ہو سکتا ہے۔ آج کام پر توجہ رکھیں اور سرشام اپنے گھر آکر وقت گزریں بس۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورت حال بدستور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں اللہ پاک کانام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات ہیں۔ کچھ پیسے بھی ہاتھ آئیں گے۔