برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو چند دن اپنے معاملات کے حوالے سے صبر سے کام لینا ہوگا ،کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور جو بھی کام کر رہے ہیں،اس کے بارے میں کسی سے ذکر نہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی نظرِ بد کا شکار نہ ہوں۔ان دنوں مریخ زائچے میں ہے جو جھگڑے وغیرہ کے حوالے سے خطرناک ہوتا ہے ،اس لئے اس قسم کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو بچ کر چلیں گے تو بہتر رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جو بھی قدم اٹھائیں اس کے مستقبل کے بارے میں ضرور سوچ لیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔اس وقت تو کچھ نہ کچھ کرنا ضروری ہے جس سے زندگی کا سلسلہ چل سکے۔ خیال رہے کہ اب زندگی گزارنے کے لئے فیصلے تو کرنا ہوں گے، یہ وقت کا تقاضا ہے۔اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ایک اچھے وقت کو اپنے ہاتھوں سے گنوا دیں گے۔ اب تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی مسئلے کی وجہ سے سخت پریشان تھے، وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی شروع کر سکتے ہیں۔ آج سے مشتری جو عزت دلواتا ہے بحکم اللہ جب زائچے میں داخل ہوگا تو عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا۔ آپ کی مشکلات بھی اس تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جس سے مالی معاملات میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت کرنے والوںکے تبادلے کا امکان ہے۔ مقدمے انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے آزاد ہوں گے ۔جس کام میں مشکلات پیش آ رہی تھیں وہ ہو جائے گا۔ آج سے دو خوبصورت ستاروں کا ملاپ بھی ہو رہا ہے جو من پسند جگہ شادی وغیرہ کے معاملات حل کرنے میں بحکم اللہ مدد گار ہوگا۔ جن لوگوں کے کاروبار میں پریشانی آ رہی تھی وہ اب اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔آپ نے بڑا ہی سخت وقت دیکھا ہے ،اب ان شاءاللہ اس کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور روز گار کا مسئلہ بھی مستقل طور پر حل ہو سکے گا۔ جو لوگ عرصہ¿ دراز سے بندش وغیرہ کا شکار تھے وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔آپ کو اب زندگی کو نئے انداز سے چلانے کا موقع بھی نصیب ہوگا اور اپنے و غیر دونوں میں دُوری اختیار ہونے کا بھی خطرہ ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب اس مسئلے سے نجات ملے گی جو گلے میں پھنس کر رہ گیا تھا اور آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کر رہا تھا۔ اولاد کے اوپر گہری نظر رکھیں ،ان کی طرف سے کوئی غیر متوقع خبر آنے کی امید بھی ہے جو آپ کو پسند نہیں آئے گی۔ جن لوگوں نے اپنی نوکری میں تبدیلی کرنی ہے وہ کوشش کر لیں ، کامیابی مل سکتی ہے؛ البتہ بعض کو ایک وقت میں دو جگہ سے کام کی آفر ہو گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت پھر خراب ہو رہی ہے۔ اپنا اور گھر والوں کا صدقہ بھی دیں اور وجہ تلاش کریں کہ کسی طرف سے کوئی شرارت تو نہیں ہو رہی ۔سورة القلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں ۔سچ بولنے اور حق پر چلنے کی کوشش بھی کریں۔ یہاں کچھ معاملات میں لاپروائی ہو رہی ہے۔ اس کو ٹھیک رکھیں گے تو زندگی کی گاڑی اچھے انداز سے چلے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت گھر میں کشیدگی والی صورت ِحال ہے۔ کسی کو کسی کی بات برداشت ہی نہیں ہے۔ بڑی فیملی میں تو الگ رہنے کے لئے بھی تیاری شروع ہو جائے گی۔ یہ وقت مناسب بھی ہے۔ اب اگر ایسا فیصلہ ہوا تو پھر اس پر ثابت قدم رہیں۔ ویسے بھی وراثت کی تقسیم کا معاملہ کھل رہا ہے اور اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ خیال رہے نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک کے بعد ایک کامیابی،ان شاءاللہ یہ ہفتہ برسوں کے بعد زندگی میں خوشیاں لے کر نمودار ہوا ہے۔ جکڑن بندش و بدنظری ان سب سے آزاد ہو کر اب تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ جو لوگ بے روز گار تھے وہ خوشخبری سن سکیں گے۔ رشتے وغیرہ کے حوالے سے بھی اب مسئلہ حل ہوگا اور سفر سے متعلق بھی اچھی خبریں ملنے کی بڑی امید موجود ہے۔ آپ کے لئے اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی صحت کا مسئلہ نظر آتا ہے ۔ جن لوگوں نے صدقے سے کام لیا اور اپنی زبان بند رکھی وہ جلد بہتری میں آ جائیں گے۔ اصل میں حسد کا شکار ہو رہے ہیں، یہ ضرورت سے زیادہ اوپن ہونے کی وجہ سے ہے۔ خاموشی سے اپنے کام کریں اور کسی بھی کام کے مکمل ہونے تک کسی کو اطلاع مت دیں۔ یہ ہفتہ اولادکے معاملات کے حوالے سے بھی اہم ہے اور خانگی امور میں کشیدگی بھی دے رہا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ دل کو قابو میں رکھیں ،یہ ضرورت سے زیادہ تیزی سے بھاگ رہا ہے۔آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتا ہے اور زندگی میں خرابی بھی لا سکتا ہے۔یہ وارننگ دماغ میں رکھ لیں۔ جو لوگ برسوں سے ایک ہی کام میں لگے ہوئے تھے وہ اب تبدیلی کے لئے تیار ہو جائیں۔ اس وقت ضرورت بھی ہے۔آپ کے لئے روزگار کے حوالے سے بہت سی خبریں ہوں گی، اس حوالے سے استخارے سے مدد لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بند راستے تیزی سے کھل رہے ہیں ۔برسوں سے ایک ہی جگہ رہنے والے اب اچھی جگہ پر تبدیل ہو رہے ہیں۔اس بار اس کو روکنے کی کوشش مت کریں ،ایسا کیا تو پھر برسوں انتظار کرنا پڑے گا۔جو لوگ اس اچھے وقت میں قدم اٹھائیں گے ان کے وارے نیارے ہو جائیں گے اور جیل میں بند مقدمے وغیرہ کا شکار بھی آج سے اس سے نکل جانے کی طرف بڑھیں گے، رقم بھی ہاتھ میں آئے گی۔