برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صحت کا صدقہ ابھی چند دن جاری رکھیں عجیب سی نحوست کا شکار ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے اور کسی طرف سے شرارت کا امکان بھی لگتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپسی تعلقات میں خرابی اور وراثت کے امور میں شدید جھگڑے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو لوگ عرصہ دراز سے کوشش میں ہیں وہ ابھی مزید انتظار کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے آپ کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی کوشش کی ہے ان کی باتوں میں آکر خود کو مشکل مںی نہ ڈالیں آجکل رجعت میں ہیں تمام معاملات الٹی چال پر ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اولاد کے جس مسئلے کو لے کر سخت پریشان تھے اب اس کا حل ان شاءاللہ جلد سامنے ہوگا اور کچھ نئی قسم کی تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں خود کو اس کے لئے تیار رکھیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن امور میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں وہ مزید سخت ہو سکتی ہیں چند دن آزمائش کے ہیں نہایت ہی پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے سازشی پیچھے لگے ہوئے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ابھی تک دوسروں کی وجہ سے پریشانی اور مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں جب تک ان سے دوری اختیار نہیں کریں گے حالات بھی سیدھے نہیں ہوں گے آج خاص وارننگ ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورتحال بہتری کی طرف چل نکلی ہے اب آپ کو بھی سنجیدہ ہونا ہوگا اور دل لگا کر اپنے کام پر توجہ دینے سے وہ حاصل ہوگا جو بڑا مشکل دکھائی دے رہا تھا انعام سمجھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے حالات خود خراب کئے ہیں آپ لاپرواہ ہیں اور اپنے مقاصد سے ہٹ کر چل رہے ہیں آپ کو معلوم ہے اشارہ کس جانب ہے اپنی فوری اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ان دنوں جذباتی پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور جہاں سے ماضی میں دھوکے کھائے تھے اس طرف دوبارہ چل پڑے ہیں جو خود پر ظلم ہے اس لئے بڑا محتاط ہو کر چلنا ہے اب۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج سازشی لوگ پھر پوری قوت سے حملہ کر سکتے ہیں آپ کو مشکل میں لا سکتے ہیں اور اگر آپ نے لاپرواہی دکھائی تو بات بگڑ سکتی ہے آج اعتباری لوگوں سے بھی دور رہنا ضروری ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب پٹڑی پر چل پڑیں گے تو معاملات بھی ٹھیک ہو جائیں گے اس وقت تو آپ مشکل میں نظر آتے ہیں اور صحت بھی خرابی ظاہر کر رہی ہے اپنے بھی مخالفت کر رہے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مشتری اور عطارد زائچے میں موجود ہیں جو آپ کے حق میں بڑی کامیابی ہے آپ بسم اللہ کر کے اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں انشاءاللہ کامیابی ملنے کے ساتھ ساتھ اور بھی مسئلہ حل ہوں گے۔