برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال اب بہترہونا شروع ہو گئی ہے کافی دنوں سے جن مشکلات کا سامنا کرتے آ رہے ہیں اُن کے بارے میں اب اچھی خبریں آئیں گی اور جو لوگ بندش میں تھے وہ اب آزاد ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جو غیر شرع ہو اور اگر ناجائز رقم کی آفر آئے تو فوری ٹھکرا دیں۔عشق و محبت اور موبائل دوستی بھی اب خطرے کی گھنٹی کو بجا رہی ہے خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

مالی طور پر اب ضرورتیں پوری ہونا شروع ہو گئی ہیں آپ اگر واقع سنجیدہ ہوںگے تو پھر اس کا بڑا فائدہ حاصل ہو گا اور آج دوپہر کے بعد ایک اہم مقصد میں کامیابی ملے گی۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ اپنے لئے الگ راستے کی تلاش میں تھے وہ انشاءاللہ مل سکتا ہے غور کریں تو وہ خبر بے حد قریب ہے۔ آج ادھار میں رقم مت دیں واپسی ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے اب ایک مشکل دور کے خاتمے کی خبر ہے، آپ کو خود اچھی خبر ملنے سے انشاءاللہ اندازہ ہو جائے گا مگر ابھی سب سے الگ ہو کر خاموشی کے ساتھ چلنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے لئے روزگار کے بھی اچھے مواقع ہیں اور جس کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں اُس کے لئے بہترین وقت ہے، تبدیلی کے خواہشمند افراد اب خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیں تو بہتر ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ہر طرف سے آج تو راستے کھلے دکھائی دے ہے ہیں تو دوپہر کے بعد سے اچھی خبریں مل جانے کی امید ہے،جو لوگ پریشان تھے آج سکون کا سانس لے سکیں گے فکر نہ کریں اب۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اللہ پاک سے خیر کی دعا کریں مایوسی گناہ ہے آپ کے اب وہ حالات نہیں ہیں کہ ایک جگہ بلاک رہیں اگلے لمحے ہی میں اچھی خبر بہت کچھ بدل کر رکھ سکتی ہے انشاءاللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک اہم معاملے میں انشاءاللہ کامیاب ہوں گے اور جس کا کوئی حل نہیں نکل رہا تھا وہ مسئلہ بھی حل ہو سکے گا، جو لوگ پریشان تھے اولاد کے حوالے سے اب بے فکر ہو جائیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک اہم کامیابی ملے گی،روزگار کا خانہ بہتر ہو رہا ہے اب خاندانی جھگڑوں سے باہر آ جائیں اور اپنے لیے آگے بڑھ کر زندگی کو سنوار لیں، بار بار ایسے مواقع نصیب نہیں ہوتے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اللہ نے چاہا تو آج آپ اس حصار سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس میں کافی دنوں سے جکڑے ہوئے تھے اور صورت حال اچانک آپ کے حق میں ہو جائے انشاءاللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ستاروں کا خوبصورت ملاپ بھی اگر بہتری نہیں دے رہا تو وہ وجہ تلاش کرنے کی کوشش کریں جو رکاوٹ کی وجہ ہے۔ آپ کو حقوق العباد کا معاملہ دیکھنا ہے اور توبہ سے بھی کام لینا ہے۔