برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

رجعت ہے اس میں معاملے آگے چلنے کے بجائے خراب ہوتا ہے اور پرانے مسئلے بھی کھلنے کا امکان ہوتا ہے اس لئے آج صدقہ دیں اور اپنی زبان پر تالا لگا لیں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اب قدم نہیں اٹھائیں گے تو کب اٹھائیں گے صورت حال واضع طور پر آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ آپ کو اب بسم اللہ کر لینی چاہئے ان شاءاللہ آگے چلنے میں بڑی آسانیاں ملیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

مطلب پرست لوگوں سے دنیا بھری پڑی ہے آپ کے احسان کو لوگ بھول گئے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ ان سے دوری اختیار کی جائے اور زندگی کو آج ہی نئے انداز سے شروع کریں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے ماضی میں بڑا ہی سخت وقت دیکھا تھا اب قسمت ان پر مہربان ہو رہی ہے صورت حال دو تین روز میں بڑی حیرت سے بدلے گی اور آپ کے لئے اب بہت کچھ نیا بھی ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کارو باری حضرات کے لئے آج اہم اور اچھا دن ہے وہ جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے ان شاءاللہ اس میں کامیابی ملے گی جن افراد کو روز گار کی تلاش تھی وہ بھی مل جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو آج کسی طرف سے رقم حاصل ہونے کی امید ہے جو لوگ بیمار یا بندش میں تھے وہ بھی اب آزاد ہو جائیں گے اور آج آپ کی گھریلو زندگی میں بھی سکون کا دن محسوس ہو رہا ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے اب ایک بڑے فیصلے کا وقت آ گیا ہے آپ نے اگر مناسب وقت پر کر لیا تو پھر حالات بھی دلنے شروع ہو جائیں گے ورنہ صورت حال بدستور ویسی ہی چلتی رہے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو وراثت کے امور میں جن مشکلات کا سامنا تھا اب اس میں آسانیاں ملیں گیا ور امید ہے جلد آپ کو اپنا حق مل جائے آج غصہ قابو میں رکھ کر چلنا ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جس طرح سے بھی ممکن ہو سکے آپ اپنے پرانے تمام قسم کے ناجائز معاملات ختم کریں اور نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں اور دوبارہ پیچھے کی طرف نہ دیکھیں تو بہتر رہے گا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن لوگوں نے ماضی میں جو غلطیاں کی تھیں اب اس کے ازالے کا وقت ہے اور اگر کر لیا تو پھر صورت حال بدل کر آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گی جو لوگ قدم اٹھا لیں گے وہ کامیاب۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج آپ کو اپنے مقاصد میں کچھ بہتری کی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 

 

حالات کو اپنے مطابق ڈالنے کے بجائے خود حالات کے مطابق قدم اٹھائیں تو بہتر رہے گا۔ جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار میں وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔