برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس کام کو مشکل سمجھ رہے تھے وہ آج آسان ہو گا اور آپ کی ایک دلی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ بس دماغ میں جو الٹے سیدھے شیطانی کام میں ان کو نکال دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو جلد اپنا حق ملے گا مگر تھوڑا سا صبر کر لیں۔ اس وقت آپ کی مالی پوزیشن ٹھیک ہونے جا رہی ہے۔ آپ اس پر توجہ دیں اور کوشش کریں کہ زیادہ وقت دے سکیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنی زندگی میں جاری ایک بڑی ٹینشن سے نجات ملے گی اور جس بات کو لے کر آپ نے بڑا فیصلہ کرنا تھا۔ وہ فی الحال ابھی روک دیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج اچھا اور مہربان دن ہے۔ آپ کو واضح انداز ہوگا۔ ایک بڑی اور اچھی خبر سن کر۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی ان شاءاللہ کوئی اچھی خبر سامنے آنے کی امید ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان شاءاللہ جو بھی پریشانی محسوس کر رہے تھے۔ اس سے نجات مل جائے گی۔ آج آپ کی زندگی میں ایک تبدیلی کی خوشگوار خبر بھی آ رہی ہے۔ اس بارے میں غور ضرور کرنا بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے لئے آج اچھا دن ہے۔ گھریلو ماحول خوشگوار ہوگا جس کام کے لئے کافی دنوں سے کوشش جاری تھی اس میں آسانی ہوگی اور گھر کی ایک ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج رات کے خواب میں آپ کے لئے کچھ اشارے ہیں اگر باوضو ہو کر سو جائیں گے تو بہت پر استخارے کا کام ہوگا اور جو سوال تلاش کر رہے تھے اس کا جواب بھی مل جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو اپنوں نے ہی بہت تنگ کیا ہوا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں حسد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ کو اپنی ساری مفروضات اب خفیہ رکھ کر چلنا ہوگا صدقہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو جس کام میں کافی دنوں سے رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی۔ آج صبح سے ہی وہ ان شاءاللہ دور ہو جائے گی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے والے اب خود بخود بھاگ جائیں گے، انشاءاللہ

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی پوزیشن تبدیل ہو گی اور اس کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ کے حق میں شاید یہ بہتر ہے ۔ آپ بس ان لوگوں سے دور رہیں جو حاسدین لگتے ہیں وہ ابھی فوری۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج اہم دن ہے کافی دنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ ہو جائے گا اور سفر کا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ اللہ نے چاہا تو من پسند جگہ سفر ہونا اب قریب ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ہر اس پریشانی سے نجات ملے گی جس کی وجہ سے آپ کافی عرصہ سے رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے اور جن لوگوں نے زندگی تنگ کی ہوئی تھی۔ آپ کو خود ان سے دور ہونا ہے۔