برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس ہفتے آپ مالی حوالے سے کافی مشکلات کا شکار دکھائی دیتے ہیں، ضرورتیں بھی پوری کرنا مشکل ہو رہی ہیں۔ اس وقت آپ کو انتظار تو کرنا ہے مگر ساتھ ساتھ روحانی طور پر بھی خود کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس کی وجہ سے صورتِ حال قابو میں نہیں آ رہی۔ نماز پڑھیں، بعد نماز مغرب سورئہ واقعہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی ضرورت بھی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی کی خرید و فروخت کا معاملہ سامنے آ سکتا ہے ۔جو لوگ جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں وہ خاص طور پر برسوں کے بعد الگ رہائش حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ اس وقت وراثت کے امور میں بھی بہتری کا امکان ہے ۔بلاک رقم کی واپسی کی امید بھی پیدا ہو گئی ہے۔ جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں۔ روز گار کے حوالے سے بھی اب اچھی خبر کسی وقت سامنے آ سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن ہی پورے ہفتے کے بارے میں اہم اطلاع فراہم کر دے گا اور جو کام ضروری ہیں، وہ تو کرنے ہیں، ان دنوں پہلے ان کو کریں، وہ چاہے کتنے بھی مشکل کیوں نہ ہوں۔ اللہ پاک سے مدد کی امید ہے، آپ کو روز گار کے حوالے سے خوشخبری مل سکتی ہے۔ کاروبار وسعت اختیار کرے گا اور اس میں مزید سرمایہ کاری بھی ہو سکتی ہے۔ اولاد کے مستقبل کا فیصلہ بھی اس ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صورتِ حال بدل رہی ہے، اب پہلے جیسے حالات نہیں رہے، آپ کو بھی اپنے مزاج کو اسی انداز سے بدلنا اور وقت کے ساتھ ساتھ چلنا ہے، تب جا کر کامیابی ملے گی۔ نوکری میں تبدیلی اور ترقی کا امکان بھی ہے ۔جن افراد کو عرصہ دراز ہو گیا ہے روزگار کی تلاش میں ان کو اب اس حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے۔ مالی طور پر فائدہ اور بلاک رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر آپ اپنی منزل کے راستے سے ہٹ گئے ہیں، آپ کو دوبارہ استخارہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے تاکہ اس کی مدد سے اصل راستے کا تعین کر سکیں۔ جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں وہ یا حی یا قیوم اور یا کریم یا سلام کا ورد 500 بار دن میں ضرور کریں، ان شاءاللہ پریشانیوں سے نکل جائیں گے۔ ان دنوں دل کی بات نہیں ماننی، بلکہ دماغ سے کام لینا ہے ،مگر شرعی طریقے سے چلنا ہوگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی مسئلے کا شکار کیوں نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جس طرف سے بھی خطرات محسوس کئے جا رہے ہیں وہ ختم ہو سکیں گے۔ البتہ اب آپ ایک اہم موڑ پر بھی آ چکے ہیں جس میں زندگی کے بارے میں اہم فیصلہ کرنا ضروری ہے ،شاید اپنوں سے کٹ کر بھی رہ جائیں گے، خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں، کوئی نئی بات اپنوں میں اختلافات کا سبب بن سکتی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ لازمی دیں، اپنا بھی اور اپنے گھر والوں کا بھی۔ جو لوگ کسی بات کی وجہ سے پریشان ہیں وہ صدقہ دینے سے ہی اس سے نکل جائیں گے۔ البتہ اولاد کے حوالے سے آپ کو اب اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، ان پر خاص توجہ رکھیں، ذرا سی لاپروائی آپ کے لئے ٹینشن کا سبب بن سکتی ہے۔ اب ہر بات پر من مانی بھی ٹھیک نہیں ہے۔ یہ بات سختی یا پیار جس طرح ممکن ہو ان کو بتانا ضروری ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت کافی ٹینشن والا ماحول بنا ہوا ہے اور سمجھ میںنہیں آ رہا کہ کس طرح اس سے نکلا جائے، اس لئے اس کو روحانی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ نماز کی پابندی کریں اور 1000 مرتبہ اللہ اور تیسرے کلمے کا ورد دن میں 500 بار ضرور کریں۔ اس طرح ان شاءاللہ بہتری آ جائے گی، مگر زائچہ یہ بھی بتاتا ہے کہ آپ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مسلسل کوئی نہ کوئی غلطی کر رہے ہیں، یہ ٹھیک کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جہاں رقم بلاک ہے اس کے ملنے کے امکانات روشن ہیں اور جو کوئی آپ کے ساتھ دھوکا کر گیا تھا، وہ واپس آئے گا اور معافی بھی مانگے گا۔ البتہ اپنوں کے درمیان اختلافات کا خانہ بڑی شدت سے کھلا ہوا ہے، اس لئے غصے کے بجائے چند دن حکمت ِعملی سے چلیں ورنہ کئی رشتے کھو دیں گے۔ ویسے بھی مطلب نکال کر سب دور ہوتے جا رہے ہیں۔ آپ اب ان کے خاص کام کے نہیں ہیں، دل کو سمجھالیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن راستوں پر چل رہے ہیں، ان کے بارے میں ایک مرتبہ پھر سوچ لیں، دور اندیشی سے کام لیں گے تو ساری بات سمجھ میں آ جائے گی، اس کے بعد بھی رسک لیں گے تو آپ کی مرضی۔ جو بندش یا کسی قسم کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں، وہ اب اس سے آزاد ہیں اور جس پر شک کیا جا رہا تھا وہ بندہ بھی نہیں ہے، آپ اس کی طرف سے اپنا دل صاف کر لیں اور اسے معاف کر دیں، ان دنوں اپنے روز گار پر توجہ سب سے ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دل بے قابو سا لگتا ہے، ہر کام میں مرضی کرنا بھی ٹھیک نہیں ہے، اس طرح تو آپ کو رسوائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے جو لوگ اپنی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ان کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ جن لوگوں نے توبہ کر لی تو پھر وہ صرف چند دنوں میں تمام تر حالات کو اپنے حق میں دیکھیں گے۔ اس وقت تبدیلی کا خانہ بھی کھل رہا ہے، اس کی زد میں براہ ِراست آ رہے ہیں، ذہنی طور پر تیار رہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
استخارے کی مدد سے چلیں۔ ان دنوں بلا وجہ کی پریشانیوں کا شکار ہو رہے ہیں، ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری گلے پڑ جاتی ہے۔ آپ صدقہ بھی دیں اور اپنے ماضی کو بھی چیک کریں کہ کسی کا حق تو نہیں مارا ،کسی کا دل تو نہیں توڑا، اپنی اصلاح جس قدر ممکن ہے کر لیں اور اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں جس میں عزت، دولت، شہرت کا حصول ممکن ہے ،صورتِحال بڑی اچھی بن سکتی ہے