برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اپنے کام کو اندازوں سے مت کریں پوری طرح معاملات کو چھان بین کریں پھر کوئی فیصلہ کریں یا قدم اٹھائیں ابھی تو لگتا ہے جیسے اندرون خانہ مخالفت کا سامنا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صورتحال کیسی بھی طرح اپنے حق میں نہیں یا خطرہ صرف کسی پر اعتبار کرنے یا نا کرنے کا ہے اور نہایت ہی عقل مندی سے چلنا ہوگا اب رسک لینے والے دن چلے گئے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ حالات کے مطابق خود قدم اٹھائیں اور بے اعتباری لوگوں سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے اگر ہو سکے تو استخارہ کر لیں تاکہ صورتحال کی کچھ سمجھ آ سکے آپکو۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک اہم کام میں کامیابی کا امکان ہے اور جس بھی طرف سے رکاوٹ آ رہی تھی وہ ان شاءاللہ اب دور ہو سکے گی۔ آج کا دن گھر کے اوپر توجہ دینے کا بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مالی معاملات میں فی الحال تو مشکل محسوس ہو رہی ہے مگر اللہ نے چاہا تو یہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی۔ آج شام تک تو آپ کی ضرورت پوری ہونے کی امید ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بار بار کہا جا رہا ہے کہ اپنے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں وہ ہی ہے جو آپ کو ہر مشکل سے نکال سکتا ہے۔ اس وقت تو صدقہ دینے کی اشد ضرورت لگتی ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

دوست اور دشمن میں پہچان رکھیں آپ کے لئے آجکل قدرے مشکل سا وقت ہے اندیشہ ہے کہ کوئی فیصلہ کرتے ہوئے آپ سے غلطی نہ ہو جائے آج ٹھنڈے مزاج سے چلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

روز گار کے حوالے سے ابھی چند دن انتظار کرنے کی ضرورت ہے پھر صورتحال بحکم اللہ ٹھیک ہو جائے گیا ور جو لوگ جس جگہ کام کر رہے ہیں ابھی تبدیل نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جس کام میں پڑے ہوئے ہیں اس کے بارے میں اچھی طرح غور تو کر لیں ہو سکتا ہے کسی جگہ غلطی ہو گئی ہو اور آپ کو معلوم بھی نہ ہو آج بحرحال صدقہ لازمی دیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا ہے آپ ہر بات پر یقین مت کریں پہلے اچھی طرح تصدیق کریں پھر کوئی قدم اٹھائیں اور جو کام ٹھنڈے مزاج سے ہو سکتا ہے وہ غصے سے نہ ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک بھی پریاشنی باقی نہیں رہے گی اگر آپ نے توبہ کر کے خود کو سیدھے راستے پر ڈال دیا تو اس وقت تو آپ کو خود کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس کا آپ کو معلوم ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی بھی ایسے شخص کی باتوں میں نا آئیں جو آپ سے بھی ملتا ہے اور آپ کے دشمن سے بھی وہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے آپ بس حالات کی نزاکت کو سمجھ کر چلیں۔