برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج صورتحال کچھ بدلی تو ہے مگر ابھی واضع نہیں ہے لگتا تو ہے کہ الہ کے حکم سے کوئی بڑی مشکل ختم ہو رہی ہے۔ آج کا دن اچھا اور آپ کو سکون دینے والا لگتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو بھی فیصلہ کرنا ہے مستقبل کے حوالے سے وہ جلد بازی میں نہ کریں ابھی آپ کے سامنے بہت کچھ آنا ہے اور آپ کو اپنے کئے گئے فیصلوں پر پچھتانا نہ پڑ جائے خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج آپ کو سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا اس وقت گھر پر آپ کی بڑی ضرورت ہے اور آپ کو اس میں اپنا رول ادا کرنا ہوگا آپ کو نہایت ہی ایمانداری سے معاملا دیکھنا ہوگا۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ مت سوچیں غلط باتیں اچھا سوچیں اور اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں جو گمان رکھیں گے وہ مل جائے گا بس آپ کی نیت نیک ہونے کی ضرورت ہے توبہ کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک بڑی مشکل سے نجات مل جائے گی آج آپ کو خوشی کی خبر کے ساتھ ساتھ کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ ابھی رک جائیں تو بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کس طرف جا رہے ہیں غور کریں کہیں یہ غلط سمت تو نہیں ہے آج کا دن اچھا ہے اگر اصلاح کر لیں گے تو آگے چل کر اس کے بڑے فائدہ حاصل ہو سکتے ہیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ کافی عرصے سے کسی بیماری کا شکار چلے آ رہے تھے ان شاءاللہ اب جلد اس سے نکل جائیں گے اور اپنے لئے آج سے روزانہ اچھی خبریں ہی سن سکیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان معاملات کو ہرگز نہ چھیڑیں جن کی وجہ سے ماضی میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ البتہ آپ اپنے روز گار پر توجہ دینا بے حد ضروری ہے اس میں فائدہ ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کل بلا وجہ کی پریشانیوں نے آپ کو گھیرا ہوا ہے آپ کو سکون چاہئے تو اللہ پاک کے ذکر کی طرف آ جائیں خاص طور پر یا حی یا قیوم کا ورد شروع کر دیں فوری۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دشمن وغیرہ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے میرا اللہ ہے نا پھر کیسی پریشانی وہ سب ٹھیک کر دے گا۔ مگر شرط ہے کہ آپ بھی تو اپنے معاملات ٹھیک کریں فوری۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی بھی بات کو لے کر جو پریشانی چل رہی ہے وہ عارضی ہے آپ بڑی جلدی اس میں سے نکل جائیں گے اور پریشانیوں بند خوشیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ہمت کر کے خود کو بدلنے کی کوشش کریں اور اس بار بہت کچھ بدلے گا اگر آپ نے حکمت عملی سے کام لیا تو ابھی وقت ساتھ دے رہا ہے۔