برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا روحانی دن آپ کو کسی اہم طرف بہتری کی طرف لانے کی کوشش کرے گا اگر نمازی اور نیت کے صاف ہیں تو سمجھ لیں کہ منزل آپ کے بہت قریب ہو سکتی ہے ان شاءاللہ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن امور میں کافی دنوں سے دشواریاں آ رہی ہیں اس میں اب کچھ بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے اور آج امید ہے کہ اس کی ابتداءہو سکتی ہے حالات پر پوری نظر رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کچھ جلد بازی سے کام لے رہے ہیں ہر کام اللہ پاک کی مرضی سے ہوتا ہے اپنے تمام معاملات اس پر چھوڑ دیں وہ ان شاءاللہ وہی کرے گا جو آپ کے لئے یقیناً بہتر ہوگا فکر نہ کریں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کچھ اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ سر پر سوار ہے آپ کو غصے کے بجائے بڑی حکمت عملی سے چلنا ہے ان شاءاللہ یہ وقت گزر جائے گا اور بڑی عزت وقار سے اس سے نکلیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ابھی تبدیلی کے حوالے سے قدم نہ اٹھائیں یہ کوئی جلد بازی والا معاملا ہوگا جب ایسا ہونا ہوگا تو حالات خود بخود بن کر آپ کے سامنے آ جائیں گے آپ قدم نہ اٹھائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جس مسئلے نے کافی دنوں سے پریاشن کیا ہوا ہے آپ اس کو سپرد اللہ کر کے فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں اور اپنی زبان بندی کر لیں خاموشی میں ہی آپ کی جیت ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ پاک سے اپنے لئے فضل اور کرم مانگیں آپ مختلف قسم کے وہم کا شکار ہیں اور خود کو بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے ہیں جو کہ کچھ حد درست بھی ہے بحرحال صدقہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی جکڑن میں مبتلا لگتے ہیں اس کی وجہ سے اپنے کاموں میں رکاوٹیں محسوس کر رہے ہیں آپ لوگ اپنی نظر اتاریں گے اور صورة فلک اور الناس پڑھ کر پھونک لیا کریں بہتر رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل کسی اور جگہ پر ہے اور دماغ کسی اور جگہ پر آپ خود کسی غلطی میں ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ یہ میرے حق میں بہتر ہے ایسا نہیں ہے واپسی کا راستہ اختیار کرنا بہتر ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

توبہ سے کام لیں اور خاص طور پر حقوق العباد کا معاملا ضرور دیکھیں کسی جگہ تو کوئی غلطی ہوئی ہے نا اصلاح کریں گے تو معاملات بھی سیدھے ہو جائیں گے ان شاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

حالات مںی بڑی اہم تبدیلی واقع ہونے کا امکان ہے خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اس وقت قریبی شخصیت کی مخالفت بھی شامل ہے۔ آپ اپنا صدقہ بھی آج لازمی دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جکڑن لگتی ہے جس نے آپ کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے اگر آپ نے فوری حل نہ کیا تو مشکل بڑھ سکتی ہے عقرب اور زحل جیب اکھٹے ہوتے ہیں تو بلا وجہ کی پریشانیاں لاتے ہیں۔