برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو آج کوئی دھوکا دینے کی کوشش کرے گا ذرا بچ کر چلیں اور آج جہاں ذرا سا بھی شک دیکھیں اس سے دور ہو جائیں آج مزاج غصے والا بھی ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

تبدیلی والا ستارہ مسلسل آپ کو تیار رہنے کی وارننگ دے رہا ہے یہ شاید ہر سطح پر آئے اور جو لوگ زور لگا کر اس کو روکنے کی کوشش کریں گے وہ مشکل میں آ سکتے ہیں خیال رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

تبادلے کا امکان موجودہ جگہ تبدیل ہو سکتی ہے پرانے معاملات کسی نہ کسی ذریعے سے دوبارہ سامنے آنے والے ہیں اس لئے آپ خود کو تیار رکھیں اور مخالفین سے دور ہی رہیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنے کام میں آسانیاں ملیں گیا ور جس طرف سے کوئی پریشانی آ رہی تھی ان شاءاللہ وہ ختم ہو جائے گی غیبی انداز سے صورتحال بنتی نظر آتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو کام کل تک بن نہیں پا رہا تھا اب وہ ان شاءاللہ خودبخود ہو جائے گا جب کام ہونے ہوتے ہیں تو اس کے سلسلے بھی خودبخود بن جاتے ہیں یہ اللہ پاک کی طرف سے ہوتا ہے آپ فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

وہ لوگ مخالفین ہو گئے ہیں جو کل آپ کے دوست رہے ہیں اور یہ صدمہ تو برداشت کرنا پڑے گا آج غصہ آئے بھی تو کنٹرول کریں ورنہ بلا وجہ کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے جیسے انجانی سی بندش کا شکار ہیں مگر رکاوٹ روحانی حوالے سے کمزوری کی ہے نماز پر توجہ دیں اور ہر طرح کے ناجائز کام سے توبہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کاروباری حضرات سرمایہ کاری کر سکےت ہیں جو لوگ بے روز گار ہیں اللہ نے چاہا تو آج ان کا کوئی سلسلہ بن جائے گا رکاوٹیں ڈالنے والے آج خودبخود پچیھے ہٹ جائیں گے ان شاءاللہ ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 

 

جو لوگ ازدواجی معاملات میں پریشان تھے ان شاءاللہ اب وہ غیبی انداز سے اس میں سے نکل جائیں گے۔ مقدمے انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے بھی آزاد ہو رہے ہیں اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

بے روز گار افراد کے لئے ان شاءاللہ اچھی خبر ہے اور جس بھی طرف سے امید دلائی گئی تھی وہ پوری ہو سکتی ہے آج آپ کو اپنے گھر والوں کی جانب سے بھی سکون حاصل ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بیماری سے نجات ان شاءاللہ مل جائے گی مگر توبہ اور صدقے کا عمل جاری رکھیں آپ خوش قسمت ہیں کہ تقدیر آپ کو بار بار اچھے اور اہم مواقع دے رہی ہے اس سے فائدہ اٹھا لیں۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اچھا دن ہے ایک رکا ہوا کام ہونے کا امکان موجود ہے شرارتیں کرنے والوں سے دور رہیں کچھ اپنے آپ کو آج کسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں خیال کریں۔