برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن لوگوں نے ماضی میں کسی سے دھوکا کھایا تھا۔ اب وہ دوبارہ اس طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ اپنے ساتھ ظلم کرنے والی بات ہے۔ ان دنوں اگر عقل سے کام نہ لیا تو بڑا نقصان ہو گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اب بُرے وقت کا ازالہ ہو سکے گا۔ آپ کو بس تھوڑی محنت کرنا ہے اللہ نے چاہا تو آپ آہستہ آہستہ ہر مشکل سے نکل جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بس وقت کی قدر ضرور کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صورتِ حال ان شاءاللہ آج آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جس طرح کا وقت گزار کر آئیں ہیں۔ اب اس کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور آج ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج مالی حوالے سے ایک اچھا دن لگتا ہے۔ آپ کو اس جگہ سے مدد ملے گی جہاں سے سوچا بھی نہ تھا اور آپ کی ایک بڑی مشکل خود دیکھیں گے کہ کس طرح بھاگ جائے گی، ان شاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کا موقع مل رہ اہے اور قرض لینے اور دینے کے حوالے سے اب صورت حال آپ کے حق میں ہے۔ نوکری میں بہتری اور کاروباری معاملات بہتر ہو سکیں گے

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ اللہ کرکے آپ مشکلات سے نکل جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اب صرف سیدھے اور صاف راستے پر چلنا ہے اور کسی طرح سے بھی پرانے دھوکے بازوں کے ہاتھ ہرگز نہیں آنا۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صرف رجوع الٰہی اور صدقے سے کام لیں۔ اس وقت سخت آزمائش ہی لگ رہی ہے اور اندیشہ ہے کہ آپ بلاوجہ کسی مشکل میں نہ آ جائیں۔ اس لئے چند روز اور سنبھل کر چلنا ہے ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ اس اچھے وقت سے بھی فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو رہے وہ خود اپنا احتساب کریں۔ جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی جس قدر ممکن ہے اصلاح ہو جائے تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ستارہ ان دنوں رکا ہوا ہے۔ یقینی ابھی اہم پیش رفت نہیں ہو رہی۔ اس لئے آپ کو محسوس ہو رہ اہے جیسے کچھ ہو گیا ہو، دو دن انتظار کرلیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ آج کل دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر آگ سے کھیل رہے ہیں جو آپ کے لئے کس قدر خطرناک بات ہے۔ آپ کو ابھی موقع مل رہا ہے۔ واپسی کا راستہ اختیار کرلیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مخالفت والا خانہ بدستور کھلا ہوا ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے یہ محسوس کر بھی رہے ہیں پھر بھی باز نہیں آ رہے اور ان میں گھسے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے اچھے بُرے کے خود ذمہ دار ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی کوئی پرانی نیکی ہے شاہد جو کام آ رہی ہے ورنہ جو آپ کے حالات ہیں اس کے بارے میں آپ کو زیادہ علم ہے توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کرلیں گے تو بچ جائیں گے۔