برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال مالی طور پر کسی طرح ممکن نہیں ہے جو لوگ روحانی طور پر خود کو مضبوط کر کے چلیں گے صرف وہی فائدہ لے سکتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے بد نظری میں آئے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ اپنی بندش و نظر ختم کرنے کے لئے اقدام کریں اور شو بازی سے دور رہیں نمائش کی وجہ سے تو ایسا ہوا ہے۔ آج فی الحال کسی بڑے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خاندانی و گھریلو اختلافات میں اضافہ ہو رہا ہے آپ کو چاہئے کہ کچھ دن ان سے خود کو دور کر لیں خاموشی بڑا رول ادا کرے گی اور سابقہ معاملات کا جائزہ بھی لیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج عطارد زائچے میں موجود ہے جو کہ آپ کی مالی پوزیشن کو بحکم اللہ مضبوط کرنے اور آپ کی ضرورتوں کو پوری کرنے میں اہم رول ادا کرے گا آج اچھی خبریں ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی نہ کسی جگہ کوئی ایسا بات ضرور ہے جو آپ کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے آپ ہر جگہ درست نہیں ہو سکتے جب تک ماضی کی غلطویں کی اصلاح نہیں کریں گے بات نہیں بنے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ نے چاہا تو غیبی انداز سے آپ کی مدد ہوتی رہے گی آپ بسم اللہ کر کے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں کامیابی ضرور ملے گی بس اپنی نیت کو صاف رکھنا ضروری ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ابھی بھی آپ کو اچھے برے کا معلوم نہیں ہو رہا ہر ایک پر اعتبار کرنے کی وجہ سے دھوکا مل رہا ہے اور کوئی کام بھی نہیں ہو رہا بس اب بہت سنبھل کر چلنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو بار بار صحت کے حوالے سے اپنا خیال رکھنے اور صدقہ دینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے گھر بھی رجعت میں آیا ہوا ہے۔ اس لئے گھر میں اونچی آواز میں صورہ بقرہ کی تلاوت لگایا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنی صحت کا خیال رکھیں چہل قدمی کیا کریں زیادہ دوائیوں سے دور رہیں اور جن کو عرصے سے مرض لاحق ہے وہ نظر بھی اتار دیں اور چند دن روزانہ صدقہ دیں گھر کا بھی۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ اپنے دل اور اپنے جذبات پر قابو ہی نہیں رکھتے اور عمر کا بھی خیال نہیں رکھتے جو کہ خطرناک بات ہے ان دنوں آپ کو اس حوالے سے کچھ نہیں ملے گا بہتر ہے قدم واپس کر لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جب تک روحانی طور پر خود کو بہتر نہیں کریں گے قسمت بھی ساتھ نہیں دے گی جو لوگ نماز کی پابندی کریں گے اور دوسروں کے معاملے میں حق پر چلیں گے وہ جلد کامیاب ہوں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ بار بار اپنی پوزیشن اور سمت نہ بدلیں اس طرح نقصان کا خطرہ ہے ابھی مخالفت والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اس لئے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور چند دن منظر سے غائب رہیں۔