برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن لوگوں نے اپنے کام بڑھانا ہے وہ اب مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں نوکری وغیرہ سے بہتر اپنا کام ہے اور اس میں توجہ بے حد ضروری ہے یہ ہی آپ کے حق میں بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت آپ کو جو بھی مشکلات محسوس ہو رہی ہیں اس میں نمایاں کمی آ رہی ہے آپ اگر نیت صاف رکھ کر چلتے رہے تو ان شاءاللہ جلد ہی تمام مسائل سے نکل آئیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو اب بھی اندازہ نہیں ہو رہا ہے کہ وقت کس قدر نازک چل رہا ہے اور آپ توجہ ہی نہیں دے رہے خود کو روزانہ ایک مشکل میں پھنسا رہے ہیں فوری راستہ سیدھا کریں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کے لئے اللہ نے چاہا تو آنے والے دن بڑے اچھے ثابت ہوں گے۔ آج ملنے والی خبر سے اندازہ ہو جائے گا۔ اس وقت آپ کو توجہ اپنے روز گار پر زیادہ ہونی چاہئے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جس بھی بد نظری ہیں صورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پھونک لیں ختم ہو جائے گی اس وقت دو بھوکوں کو کھانا کھلانا بھی بہترین عمل رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کافی دنوں کے بعد اچھے وقت کا سامنا ہے آپ کو چاہئے کہ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں اللہ نے چاہا تو کامیابی ضرور ملے گی اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں اس کے بارے میں اللہ سے دعا کریں اور کسی سے مشورہ بھی کر لیں اللہ پاک ان شاءاللہ آپ کے لئے ضرور کوئی اسباب پیدا فرما دیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو جس بھی بات کا خطرہ ہے اس معاملے سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں اور کوشش کریں چند دن منظر عام سے غائب رہا جا سکے۔ اس وقت یہ بے حد ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی لاپرواہی مسلسل آپ کو کسی نقصان کی جانب لے کر جا رہی ہے آپ جس بھی کام کو کر رہے ہیں اس میں بھی اچھی طرح غور و فکر کریں۔ اس وقت توجہ سب سے اہم ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

غصہ ٹھنڈا رکھیں اور کسی معاملے کو بھی حل کرنا ہے تو اس میں توجہ اور حکمت عملی درکار ہے اور بعض معاملات دل نہیں بھی چاہے تو اللہ کی رضا کے لئے حل کرنے پڑتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اس وقت آپ کو مالی صورتحال میں سخت مشکلات کا سامنا ہے آپ کو اس حوالے سے کسی جانب سے کوئی سلسلہ بھی فی الحال دکھائی نہیں دے رہا اس لئے بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

استخارہ ضرور کریں تاکہ آپ کو اصل سمت کے بارے میں معلوم ہو سکے ابھی مناسب راستے پر نہیں ہیں اور اگر فوری سنبھل کر نہ چلے تو پھر صورت حال آپ کے ہاتھوں میں بھی نہ رہے گی۔