برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ پریشان نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کی مشکل حل ہو گی اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی وہ رک جائے گی۔ آپ کو کچھ رقم ملنے کا بھی امکان محسوس ہوتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جیسی صورت حال بنی ہوئی ہے ستاروں کی ایسی پہلے نہ تھی۔ آپ کو اس سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے اور رسک لے کر بھی قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اللہ پاک آپ کو ضرور اس مشکل سے نکال دے گا جس میں آج کل گھیرے ہوئے ہیں۔ اس وقت آپ پرانی باتوں کو لے کر زیادہ پریشان ہیں۔ اس کو دل و دماغ سے باہر نکال دیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ آپ مزیدسرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں اور کسی کے ساتھ مل کر بھی کام کر سکتے ہیں۔ اس وقت مالی لحاظ سے ان شاءاللہ روزانہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو پھر شدید مخالفت کا سامنا ہےّ اپنی حفاظت کے لئے صدقہ بھی دیں اور خیرات بھی کریں۔ مخالفت زیادہ ہو تو کسی نقصان کا بہت بڑا خطرہ ہے۔ پوری طرح خود کو چوکنا رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 

 

روحانی طریقے سے چلیں گے۔ نماز پر توجہ دیں۔ رزق حلال کے حصول کے لئے زیادہ کوشش کریں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔ اس کی توجہ کریں کیونکہ ابھی آزمائشی صورت حال ہے صدقہ لازمی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو بہت بڑی نظر لگی ہوئی ہے اور اس نے کافی کچھ خراب کیا ہوا ہے اگر آپ نے اس پر فوری طور پر قابو نہیں ڈالا تو پھر آپ کے لئے مشکل پیدا ہو جائے گا وارننگ ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ابھی تھوڑی سی بہتری آئی ہے مالی حوالے سے آپ کو فی الحال اپنی ضرورت پوری ہوتی نظر آئے گی، مگر مکمل حالات میں بہتری آنے میں ابھی چند دن میں صبر سے کام ضرور لیں۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

سورئہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں تاکہ جو بار بار بندش کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس سے نجات مل سکے جو لوگ اپنی حفاظت نہیں کریں گے مشکل میں رہیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اہم اور اللہ کے حکم سے مددگار دن ہے۔ آپ کو اپنے مقاصد میں بہتری کی خبریں مل رہی ہیں اور جو کام کل تک رکاوٹوں کا شکار تھے۔ آج سے وہ کھلنا شروع ہو جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

عزت کی حفاظت آپ پر فرض ہے اس طرف توجہ دیں جو لوگ لاپرواہی سے کام لیں گے وہ اپنے ہاتھوں سے خود کو مشکل میں ڈالیں گے۔ اس وقت مخالفین سرگرم عمل نظر آتے ہیں۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورت حال انشاءاللہ آج آپ کے حق میں بڑی مددگار ہو گی۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ اور آپ کی راہ میں جاری ایک بڑی رکاوٹ بھی ختم ہونے کی امید ہے۔