برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دنوں سے بلاوجہ ٹینشن اپنے سر سوار کئے ہوئے ہیں جس بھی طرف سے خطرات محسوس کررہے ہیں، اس میں اب کچھ بھی نہیں ہے۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں، کچھ نہیں ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صورت حال بحکم اللہ اب آپ کے حق میں تیزی سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو اس اچھے وقت سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، کامیابی مل سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اللہ پر بھروسہ رکھیں، ان شاءاللہ وہ آپ کو ہر طرح کی پریشانیوں سے نکال دے گا اور اس مقام سے آپ کی مدد ہوگی جس کا آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے۔ اپنے دل کو بڑا کریں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اللہ نے چاہا تو اب جلد مالی مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا اور روزگار کا کوئی اہم سلسلہ بھی جلد آپ تک اچھی خبر لا رہا ہے۔ آپ کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو جس بھی طرف سے مخالفت مل رہی ہے۔ اس کی شدت تیز ہو رہی ہے۔ اس طرف اچھی طرح توجہ دیں اور تھوڑا سا پیچھے ہٹ جائیں، ورنہ کسی نقصان کا اندیشہ رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

روحانی معاملات میں بہتری رکھیں گے تو مشکلات بھی قابو میں رہیں گی۔ اس وقت جس بھی الٹے سیدھے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس سے دور ہی رہنے کا مشورہ ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کا دماغ آج کل صرف ٹینشن میں ہے۔ آپ جس کام پر توجہ نہیں دے رہے وہ خراب ہو سکتا ہے۔حالانکہ اب وقت ہے کہ آپ فوری طور پر صرف روزگار کے معاملات دیکھ لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی توجہ آپ کے مالی معاملات میں بہتری لا سکتی ہے۔ آپ جس بھی مقصد میں عرصہ دراز سے ناکام چلے آرہے تھے اب اس میں کامیابی کی امیدبھی پیدا ہو گئی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جو بندش اور بدنظری میں چلے آ رہے ہیں اس کو توڑنا بے حد ضروری ہو گیا ہے ورنہ ایک اچھا وقت ہاتھ سے نکل جائے گا اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری نہ ہو سکیں گی۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

روزگار میں بس تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہے۔ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ آپ کو جب اچھی خاصی رقم ملنا شروع ہو گی تو پھر ذہنی سکون میں رہے گا جو آج کل بہت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی لاپرواہی دن بدن بڑھ رہی ہے۔ موبائل پر زیادہ وقت گزرتا ہے اور جو پیسہ کمانا ہے اس پر توجہ ہی نہیں ہے۔ اس وقت قدر کرنے والوں کو ہی کچھ نہ کچھ ملے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے بسم اللہ کریں اور آج جو سوچ اور مقصد لے کر گھر سے نکلیں گے اس کے پورے ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ ایک بامقصد دن ہے۔