برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان دنوں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے ،اس حوالے سے صدقہ بھی ضرور دیں۔ تاکہ صدقہ بلا کو ٹال دینے والی بات درست کر لی جائے، ان شاءاللہ آپ تمام پریشانیوں سے محفوظ بھی رہیں گے، جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حصول کے لئے کوشش میں لگے ہوئے تھے ان کی کوشش رنگ لائے گی اور بڑا اچھا سلسلہ بن جائے گا، اب مالی طور پر مضبوط ہو سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثتی امور میں ان دنوں کافی مسئلے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، آپ کو بڑی حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت ہے ،اگر ٹھنڈے مزاج سے چلیں گے تو بات آپ کے حق میں ہو گی ورنہ مزید بگڑنے کا امکان بھی ہے۔ جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کریں، کاروباری معاملے میں جانا آپ کے حق میں زیادہ بہتر رہے گا جو لوگ نوکری کی تلاش میں تھے ان کے لئے بھی بہتری کی خبر ہے۔

 

 

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اس وقت مالی حالات میں تبدیلی کے لئے اچھی خبریں ہیں، کافی عرصے سے مشکلات میں چلے آ رہے تھے جس میں اخراجات بھی پورے ہونے مشکل ہو جاتے تھے ،اب صورت حال بدل رہی ہے، آپ کو چاہئے کہ اپنی پوری کوشش کریں، آپ کو اس کا ثمر ضرور ملے گا ،گھر کے حالات بدلنے میں آسانی ہو گی البتہ خاندانی معاملات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں، آپ خود کو ان سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ اب مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہیں، اس میں جتنی جلدی ہو جائے اتنا ہی بہتر رہے گا کیونکہ اب اچھا وقت ہے آپ کا اٹھایا گیا، قدم کامیابی دلائے گا، خاص طور پر اولاد کے رشتے وغیرہ میں بھی پیش رفت ہو گی ،دوسری شادی کے خواہشمند افراد کی کوشش بھی کامیاب ہو سکتی ہے۔ نوکری پیشہ افراد کا تبادلہ بھی ہو سکتا ہے اور ترقی کے حوالے سے بھی امید ہے اچھی خبر آئے گی۔

 

 

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کافی دنوں سے کسی انجانی سی بندش کا شکار نظر آتے ہیں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے، جو لوگ تھوڑی سی کوشش کر کے اس میں سے نکل آئیں گے ان کے لئے آگے چل کر بہت کچھ ہے حاصل کرنے کو، اب روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں اور نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ درود شریف کا ورد بھی جاری رکھیں ،اس وقت اپنوں کے ساتھ دل کی بات بھی نہ کریں ،نقصان ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں بے حد قریب ہے آپ کو اس سے بچ کر چلنا ہوگا اور اپنی عزت بھی محفوظ رکھنا ہو گی جو لوگ کاروبار میں مسلسل گھاٹے کا شکار ہیں اب ان کے لئے راستے کھل گئے ہیں، آپ کو روزگار پر زیادہ توجہ دینا ہو گی، کوشش کریں تمام فضول کام چھوڑ کر صرف ان کی طرف دیکھیں۔ آپ لوگوں کے لئے اب صرف اپنے مالی معاملات اہم ہونے چاہئیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ہر وقت دماغ پر فضول قسم کی سوچوں کا غلبہ رہتا ہے، صحت بھی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے، جیسے نفسیاتی مریض بن گئے ہوں، یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے، اس لئے سارا زور مصروفیات پر لگائیں۔ جس قدر اپنے کاموں میں مصروف رہیں گے اتنا ہی مسائل سے نکل سکیں گے جو لوگ نماز سے مدد لیں گے اور یا حی یا قیوم کا ورد کریں گے ان کے لئے بھی راستے آسان ہو جائیں گے۔ یہ ہفتہ آپ کی توجہ دینے کا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک اہم معاملے میں سے نکلنے میں کامیابی حاصل ہو گی، عرصہ دراز سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ اب کامیاب ہو رہی ہے اگر آپ نے پوری توجہ ایمانداری سے اس پر دی تو مستقبل کو محفوظ کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے اور برسوں کے بعد اپنے حالات میں بڑی اچھی تبدیلیوں کا عمل بھی دیکھ سکیں گے، ایسے تمام تر کاموں سے دور ہو جائیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اللہ بڑا مہربان ہے آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور جو راستے بند تھے وہ دوبارہ کھل جانے کی امید ہے۔ آپ کو بس چند دن صبر سے کام لینا ہے، تمام کام جائز انداز سے کرنے ہوں گے، سابقہ گناہوں کی توبہ بھی ضروری ہے، جس میں حقوق العباد کا خاص تعلق ہے اس کو بھی ضرور دیکھیں، کسی ذاتی غلطی کی وجہ سے رکاوٹ ہو سکتی ہے ورنہ راستے ،کھل رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک ضروری معاملے میں آپ کامیاب ہوں گے اور کافی دنوں سے جس مالی تنگ دستی کا شکار چلے آ رہے تھے، اس میں اب بہتری کا پہلو بھی دکھائی دے گا ۔آپ ایک وقت میں دو جگہ سے بھی رزق حاصل کر سکتے ہیں ۔ان شاءاللہ آنے والے دن اس سے بھی اچھے ہوں گے۔ اللہ پاک تو خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو سمجھ لیں کہ اب آسانیاں حاصل کرنے کا وقت شروع ہو چکا ہے، موج ہونے والی ہے۔

 

 

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن تبدیل مت کریں، اللہ سے مدد لینی ہے تو دعا اور استخارے سے کام لیں، بغیر کسی وجہ کے راستہ بدلا تو پریشانی میں آ جائیں گے اور بنی بنائی بات بھی بگڑ جائے گی، اس لئے موجودہ کام پر توجہ دیں اور کسی بھی صورت میں غلطی مت کریں کہ اب اس کی گنجائش نہیں ہے، خاندان والے حسد بھی کرتے ہیں اور شدید مخالفت بھی، ادھر مت جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو اب اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا اچھا موقع ملے گا آپ جس کام میں بھی اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا، برسوں سے جو خواہش دل میں تھی اب اس کے پورا ہونے کا وقت بھی آگیا ہے، اسلئے دل کو صاف کر لیں اور آنے والے اچھے وقت کی قدر کریں۔ بندش جادو ٹونہ و بد نظری وغیرہ سے بالکل آ زاد ہیں اگر کوئی وہم ہے بھی تو صرف صدقہ دے دیں تاکہ رجعت نہ ہو۔