برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن افراد نے اب بھی روزگار کے حصول پر توجہ نہ دی وہ ایک اچھے وقت کو اپنے ہاتھوں سے ضائع کریں گے اور اب تو زندگی کو بدلنے کے لئے بڑے فیصلے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پوری طرح نظر رکھیں پرانے معاملات کے دوبارہ ابھرنے کا اندیشہ ہے۔ آپ کی لاپرواہی مشکل کھڑی کر سکتی ہے اور آج کل آپ کی ہر حرکت پر دشمن بھی نظر رکھے ہوئے ہے، خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے ماضی میں بڑی مشکلات دیکھی ہیں۔ ان کے لئے اب خوشخبری ہے۔ مالی اور گھریلو دونوں معاملات ٹھیک ہو سکیں گے اور جس طرف سے امید نہ تھی اس طرف سے سلسلہ بن جائے گا۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اب صورت حال واضح اور بہتری کے ساتھ آپ کے حق میں ہو گئی ہے۔ آپ اس سے پورا پورا فائدہ اٹھا لیں اور کوشش کریں کہ فضول کے تمام کام ابھی چھوڑ دیئے جائیں موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

بار بار زندگی میں وہی لوگ آ جاتے ہیں جو آپ کو پریشان ہی کرکے جاتے ہیں۔ اب بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔ آپ ان سے دور رہیں، ورنہ مشکل اتنے بڑھے گی کہ کنٹرول نہ ہو سکے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 

 

صرف توکل اختیار کریں اللہ پاک پر بھی قدم اٹھائیں۔ پھر دیکھیں کہ قسمت کس انداز سے آپ کا ساتھ دیتی ہے۔ اِدھر اُدھر بے کار وقت کو ضائع نہ کریں یہی آپ کے لئے بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ پھر پٹڑی سے اتر رہے ہیں اور غلط سمت سفر کررہے ہیں۔ اگر ہو سکے تو استخارہ کر لیں تاکہ مناسب راستے کا تعین ہو سکے۔ آج جلد بازی سے کام نہیں لینا یاد رہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کچھ فیصلے فوری کرنے ہیں اور کچھ کل پر رکھ دیں۔ آپ تھوڑی سی مشکل میں ہیں مگر امید ہے کہ آج شام تک کچھ مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن مخالفت ابھی جاری بھی ہے۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل کو قابو میں رکھیں اور اللہ پاک کے فیصلوں پر راضی رہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ جو آپ چاہیں گے وہ مل جائے۔ آج اپنا مقدمہ خود لڑنا ہے ہوشیار ہو جائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اللہ نے چاہا تو آپ کو آج صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ ذہنی سکون ہوگا اور ایک بڑا رکا ہوا کام بھی ہو سکتا ہے۔ البتہ اخراجات زیادہ ہوں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کیوں گھبرا رہے ہیں۔ آپ کے لئے ایک اہم راستہ بحکم اللہ کھلتا دکھائی دے رہا ہے اور جو لوگ راستے میں رکاوٹیں پیدا کررہے تھے ، ان شاءاللہ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں۔ سورة فلک اور الناس صبح و شام خود پر پڑھ کر پھونک لیا کریں جو کام کرن اہے وہ ہر ممکن خاموشی سے کریں، تاکہ حسد کرنے والوں سے بچا جا سکے۔