برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج ان شاءاللہ سب اچھا رہے گا۔ آپ جس بھی پریشانی میں تھے صبح سے ہی نکلنا شروع ہو جائیں گے اور جن افراد وعدہ کر رکھا تھا۔ امید تو وہ وعدہ پورا کریں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس شخص کے ساتھ تعلقات نہ رکھیں جس کی شہرت اچھی نہیں ہے۔ آپ خود بھی اس میں پھنس سکتے ہیں۔ آج کا دن وارننگ دے رہا ہے۔ اپنی زبان بھی اب بند رکھیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ہمیشہ اسی نے دھوکا دیا جس پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا اس وقت ایسی لوگ پھر ارد گرد جمع ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب سنبھل کر چلنا ہے اور گہری نظر بھی رکھنا ہوگی۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ٹینشن والا خانہ بند ہے اب صورت حال بہتر ہے اور آپ کے حق میں بدل رہی ہے۔ روزگار کے حوالے سے نئے سلسلے بن جانے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ آج ہی اچھی خبر مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جن امور کو لے کر پریشان ہیں۔ اس میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ بے فکر ہو کر اپنے کام سے کام رکھیں اور اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں۔ گھبرانہ اب کس بات کا اچھا دن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورت حال میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ اب رسک لے کر بھی آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ بڑی امید ہے کہ آپ مالی طور پر بھی مضبوط ہوں گے اور کاروباری حوالے سے بھی اچھی خبریں ملیں گی۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ان لوگوں سے بچ کر چلیں جن کی وجہ سے ماضی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ اگر اب غلطی کی تو بہت بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ ان دنوں رسک نہ لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی ایک پرانی مراد پوری ہونے کا امکان اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکتی ہے۔ آج کا دن مالی حوالے سے بھی قدرے مضبوط کرے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی زندگی میں جن افراد نے پریشانیاں پیدا کی ہوئی ہیں، ان شاءاللہ وہ آج سے خود بخود دور ہونا شروع ہو جائیں گے۔ آپ بھی اب سکون میں آ رہے ہیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کسی بھی بندش میں نہیں ہیں۔ سب اچھا ہے، صرف اپنی لاپرواہی ہے جو مختلف کاموں میں وجہ رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ توبہ کرکے اپنے راستے پر آ جائیں تو بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی ایک پریشانی دوپہر تک دور ہو سکتی ہے اور آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ اس وقت مالی طور پر ایک نیا سلسلہ بھی ہاتھ میں آ سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنی صحت کے معاملات کو نظر انداز مت کریں، ورنہ مشکل بڑھ جائے گی اور گھر کی پکی ہوئی چیزیں استعمال کریں۔ باہر کے کھانوں سے پرہیز ضروری ہے، خیال کریں۔