برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج کا دن اچھی خبریں لے کر آ رہا ہے اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کی کامیابی کے امکان روشن ہیں روزگار بھی بہتر رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی جو بھی مالی رکاوٹ آ رہی تھی ان شاءاللہ اب اس میں بہتری ملنے کا واضع امکان ہے۔ آج پرانے ایک کام میں بھی کامیابی آپ کا مقدر ہو گی فکر مند نہ ہوں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
راستے اللہ پاک نے خود ہی صاف کرنے ہیں آپ کے فکر کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا آپ سیدھے اور صاف راستے پر چلتے جائیں کامیابی ان شاءاللہ ملتی چلی جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دوسروں سے امید لگانی چھوڑ دیں۔ آپ اپنے اللہ پر بس بھروسہ رکھیں وہی ہے جو آپ کی مشکلات سے آزاد کرے گا۔ توکل میں کمی کی وج ہسے آپ کے ایسا ہو رہا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اس طرف جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے جہاں آپ کو عزت میں کمی آ چکی ہو۔ اب خود ہی چند دنوں تک سب سے دور ہو جائیں ورنہ مسئلہ مزید بڑھے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہو گی ان شاءاللہ وہ مل جائے گی اور اگر آپ اللہ کی راہ میں اپنی کمائی سے روزانہ 2 فیصد نکالیں گے تو پھر دیکھیں کس طرح دن بدلیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن امور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ مزید چند دنوں تک جاری رہ سکتی ہے آپ صرف کثرت سے یا کریم یا سلام یا مومن یاللہ کا ورد جاری رکھیں اسی میں بہتری ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں عجیب سی روحانی طاقت آپ کے ساتھ چل رہی ہے خواب کسی پر ظاہر نہ ہونے دیں۔ دوسرا جو کچھ محسوس کریں گے ایسا لگے گا جیسے پہلے ہو چکا ہے کثرت سے ذکر الٰہی کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورتحال کمزور ہے آپ کو ابھی اندرون خانہ سخت مخالفت کا سامنا ہے آپ جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ابھی اس کے بارے میں کسی سے ہرگز بات نہ کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ ایمانداری سے اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں ان شاءاللہ ان کو اس کا پھل ضرور ملے گا اور جس مسئلے میں گرفتار تھے اس سے بحکم اللہ نجات بھی اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب سوچتے ہی رہیں گے کہ کچھ عملی قدم بھی اٹھائیں گے آپ تو ایک اچھے موقع کو خود اپنے ہاتھوں سے گنوا رہے ہیں۔ ایسا نہ کریں قسمت بار بار ساتھ نہیں دیتی۔ آج فائدہ اٹھالیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کوئی تو غلطی ہوئی ہے توبہ ضروری ہے اور اپنی نیت اور ذہن کو صاف کریں آپ نے اگر آگے بڑھنا ہے ابھی تو لگتا ہے جیسے کسی قسم کے حصار میں جکڑے ہوئے ہیں۔