برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو تبدیل مت کریں اس وقت ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔ جب یہ خودبخود تبدیل ہو تو پھر فائدہ ہوگا، ابھی اپنے موجودہ کام پر زور دیں ،امید ہے پرانے سے پرانے مسئلے سے آپ آہستہ آہستہ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان دنوں روز گار پر توجہ رکھیں اس میں ان شاءاللہ آپ کے لئے کافی کچھ پڑا ہوا ہے۔ سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے امور میں اہم پیش رفت کا امکان ہے جو لوگ برسوں سے انتظار میں تھے ان کی مراد پوری ہو سکتی ہے ،بعض افراد کو تھوڑی سی جنگ بھی کرنا پڑ سکتی ہے۔ ان دنوں اپنوں کے ساتھ مخالفت والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے، بے حد محتاط رہیں، غصہ قابو میں رکھیں، ٹھنڈے مزاج سے چلیں گے تو مسائل بڑے خوبصورت انداز میں حل ہونے کی امید ہے۔

 

 

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا نہ کریں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ فائدے کے بجائے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس وقت مخالفین کی نظر بھی آپ پر ہے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ آپ کو نقصان دیں مگر اللہ ساتھ ہے توکچھ نہیں ہوگا مگر محتاط رہنا ضروری ہے۔ زبان بندی کریں، غصہ کم کریں، معاف کرنا اور معافی مانگنے سے کام ہو جائے تو اور کیا چاہئے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اُدھار میں دی ہوئی رقم کی واپسی کا امکان بھی ہے اور اگر پیسہ ادھار چاہئے تو وہ بھی مل جائے گا۔ قرض وغیرہ سے بھی نجات ملے گی، جن افراد نے اولاد کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے وہ کر لیں یہ دن اچھے ہیں ان شاءاللہ بہتر ہی ہوگا، روز گار اور نوکری وغیرہ کے حوالے سے اب صورت حال میں بہتری کی بھی امید ہے ۔

 

 

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کسی بندش وغیرہ کا شکار نہیں ہیں کسی نے آپ پر کچھ نہیں کیا، یہ سب آپ کا وہم ہے، اس وقت صرف ان معاملات سے نکل کر روزگار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس میں بڑا فائدہ مل سکتا ہے جو لوگ پراپرٹی کے حوالے سے کوئی قدم اٹھا رہے ہیں ان کے لئے بڑا شاندار موقع ہے ،جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ تیاری کر لیں، آسانیاں ان شاءاللہ ضرور ملیں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کسی بھی باہر کے شخص کو گھر پر مت لائیں ، چاہے کوئی کتنا بھی لالچ کیوں نہ دے اس کا اعتبار مت کریں، جو لوگ کسی دھوکے کا شکار ہو گئے وہ مالی نقصان کے علاوہ عزت کے حوالے سے بھی بڑی پریشانی میں آ سکتے ہیں۔ اس وقت تو عزت کی حفاظت سب سے ضروری ہے، اپنی زبان کو میٹھا رکھیں، اپنے رویے سے دوسروں کو خود سے دور کرنا بہتر ہرگز نہیں ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ مسلسل دیتے رہیں، بد نظری لگتی ہے، اور نظر بھی اتاریں، کالے ماش اور سورئہ قلم سے شام کے بعد چند روز گھر سے نہ نکلیں البتہ جو مشکلات تنگ کر رہی تھیں وہ آہستہ آہستہ ان شاءاللہ ختم ہوتی چلی جائیں گی، کوشش کریں کہ گھر میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع کیا جا سکے تاکہ جو بے برکتی ہے، وہ ختم ہو سکے اور برکتوں اور رحمتوں کا سلسلہ ہو جائے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جس طرف سے امید لگا کر دوسروں سے وعدہ کر رہے ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے ایسا نہ کریں، جب رقم وغیرہ آپ کے ہاتھ میں آ جائے پھر دیکھیں ابھی آپ کے ارادے پورے نہیں ہوں گے۔ حضرت علیؓ کا فرمان ہے کہ میں نے اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے اپنے رب کو پہچانا، ہونا تو وہی ہے جو اللہ نے چاہنا ہے اس لئے اس کی رضا پر راضی رہیں اور کوشش کریں ہر کام مکمل توکل سے ہی ہو۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو بات مشکل لگ رہی تھی اللہ نے چاہا تو وہ آسان ہو گی، ان دنوں آپ کا زائچہ بڑی اچھی پوزیشن پر بیٹھا ہے اور آپ کو مسلسل کامیابیاں دلانے کے لئے تیار ہے اگر آپ فضول کاموں کو چھوڑ کر اپنے روز گار اور اہم مقاصد کی جانب آئیں گے تو فائدہ حاصل کر سکیں گے جو لڑکے اور لڑکیاں عرصہ دراز سے رشتے کے انتظار میں بیٹھے ہیں، ان شاءاللہ اس ہفتے وہ اس معاملے میں اچھی خبریں سنیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو بھی اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کی اشد ضورت ہے، زائچہ بتا رہا ہے آپ کی سمت ابھی بھی درست نہیں ہے ،کچھ تو دل کا معاملہ تنگ کر رہا ہے جس کی وجہ سے خود کو کنٹرول میں نہیں رکھ پاتے اور کچھ حقوق العباد کے حوالے سے آپ سے غلطیاں ہوئی ہیں، توبہ کر کے اپنی اصلاح کر لیں،ہر معاملے میں آپ کے لئے، ان شاءاللہ بہتری ہی بہتری ہے ،فکر نہ کریں۔

 

 

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

لگتا تو یہ ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے موبائل پر ضائع کر رہے ہیں، ان فضول کاموں کی وجہ سے ایک اچھا خاصا وقت آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے اور حاصل کچھ نہیں ہوگا۔ لاکھ ہاتھ پاﺅں مار لیں ہونا وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہنا ہے۔ بس توبہ کر کے نیت صاف کریں اور سچے دل سے اپنے اچھے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں پھر اللہ کی قدرت خدا دیکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ جو چاہ رہے ہیں، ابھی ممکن نہیں ہے، ہاں البتہ آگے چل کر ایسا ہو بھی سکتا ہے اس لئے خود کو سپرد اللہ کر دیں، وہ جس طرف لےکر جائے شکر ادا کر کے چل پڑیں۔ ذہنی مریض نہ بنیں اور اپنے آپ کو مصروف کر لیں ،روزانہ 1000 مرتبہ یا اللہ یا کریم یا سلام، یا حی یا قیوم ضرور پڑھا کریں جو رجعت محسوس ہو رہی ہے، وہ ان شاءاللہ اس سے ختم ہو سکتی ہے۔