برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال بدستور تیزی سے نہ صرف بدل رہی ہے بلکہ آپ کے حق میں ہو رہی ہے آپ جن کاموں مںی ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اللہ کا نام لے کر ڈالیں ان شاءاللہ بہتری ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

مشکلات پیدا کرنے والے بحکم اللہ خودبخود بھاگ جائے گا۔ آپ اب کھل کر میدان میں آ سکتے ہیں۔ آج آپ کی ایک مالی مدد بھی ہو سکتی ہے اور ذہنی سکون بھی ملے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جس جس پر اعتبار کیا اس نے آپ کے ساتھ دھوکا ہی کیا۔ اب بہتر ہے کہ خود ہی اپنے قدم پیچھے کر لیں اور ان سب سے ہٹ کر نئی زندگی شروع کریں۔ آج سے ہی انداز ہو جائے گا۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کیوں ہر بات کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں۔ اس وقت ایسی کوشش نہیں ہے جو آپ کو تنگ کر سکے۔ آج کا دن آپ کو مستقبل کے بارے میں بھی اہم خبر دے رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ نے بہت برداشت کای اب صورت حال بدل رہی ہے اب حالات نے آپ کو بہت کچھ سمجھایا ہے تو اس پر غور بھی کریں مومن کبھی بھی ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

توکل مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آنے والے دن کافی مہربان ہوں گے آج دوپہر سے آپ کے لئے اچھی خبریں کرنا شروع ہو جائیں گی بس اپنی نیت صاف رکھیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو ذہنی سکون نہیں آ رہا اور وہ ملے گا نماز اور صبر سے جو آپ میں نہیں ہے توبہ کریں اور اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر کے چلیں پھر دیکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اس وقت آپ کی ایک روحانی خواہش پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ شاید کسی اہم منزل کے قریب ہوں آج آپ بس اچھی سوچ کے ساتھ قدم اٹھائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کاروباری حضرات اب مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ آج نوکری وغیرہ کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھا دن ہے اور سفر کے خواہشمند کو بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ آہستہ آہستہ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اس نے آپ کو سب سے الگ کر دینا ہے۔ ویسے بھی بہت سے قریبی آپ سے ذہنی طور پر بھی دور ہو رہے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیوں اس کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں جو آپ کے لئے مشکل ہے۔ ان دنوں آپ کو تھوڑی سی کوشش سے بھی انشاءاللہ کامیابی ملے گی پھر رسک لینے کی کیا ضرورت۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صحت کا خاص خیال رکھیں پٹھوں اور پیٹ کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور ذہن بھی بوجھل رہے گا۔ آج کا دن اپنا صدقہ دینے اور نظر اتارنے کے لئے بھی مشورہ دے رہا ہے۔