برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن لوگوں پر ضرورت سے زیادہ اعتماد تھا وہی دھوکا دے رہے غور کریں سب صورتحال کھل کر سامنے آ جائے گی آج کا دن اپنی جان و عزت کی حفاظت کا بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اب حالات کے مطابق قدم اٹھائیں گے تب ہی کامیابی ملے گی بہت وقت برباد ہوا ہے اور جو موقع یا آفر ملے اس کو اپنے ہاتھ سے ہرگز بھی جانے مت دیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی مالی پریشانی میں مبتلا چلے آ رہے ہیں آج ایک طرف سے کچھ سلسلہ بن جانے کی خوشخبری تو سن سکتے ہیں اور غصہ آج کم ضرور کریں ورنہ مسئلہ ہوگا۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ ابھی تک بلاک ہیں اپنے گھر میں صورہ بقرہ کی گیارہ دن تلاوت خود کریں یا اونچی آواز میں لگا دیں اور عزیزوں، رشتے داروں سے اپنے دل کی بات ہرگز نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج بھی ان شاءاللہ اچھے حالات کا سامنا ہے اور اپنے مقاصد میں کامیابی مل رہی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حوالے سے پریشان تھے ان کے لئے بے حد اچھی خبر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کیوں اپنی اصلاح نہیں کر رہے کیا اس موبائل نے زندگی بدلنی ہے آپ کو محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے روز گار کے لئے اب اہم فیصلوں کی بھی۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ نے چاہا تو آج کسی اہم خوشخبری کو حاصل کر لیں گے جو لوگ کسی بھی الجھن میں ہیں وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آج کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی زندگی میں ان شاءاللہ ضرور خوشیاں آئیں گی بس تھوڑا انتظار کریں ابھی صورتحال بن رہی ہے جلد بازی کریں گے تو پھر بنا بنایا کام بھی بگڑنے کا امکان ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں پھر مداخلت کی کوشش کر رہا ہے اس کو خود سے دور رکھیں اور اپنے معاملات خود دیکھیں آج ہو سکے تو کچھ صدقہ ضرور دیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اللہ پاک سے اچھے کی دعا کریں کیوں پریشان ہو رہے ہیں مشکل وقت ہے ان شاءاللہ وہ نکل جائے گا اور جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں تو پھر اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کیوں الٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہیں حلال اور حرام میں تمیز بھی رکھیں اور زائچہ اس وقت بالکل آپ کے حق میں نہیں ہے۔ ایسی صورت میں صدقہ اور نماز کی طرف توجہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ابھی صدقہ دیتے رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی رجعت اثر انداز نہ ہو سکے اور اپنے گھر میں ذکر الٰہی کی محفل بھی کروائیں جو لوگ روزگار کی وجہ سے پریشان ہیں بس چند دن صبر کر لیں۔