ایک بہن نے لکھ کر بتایا کہ کیسے ان کی ایک دوست تھی جو بہت زیادہ پریشان تھی اس کے رشتے کے مسائل تھے جب اس کو بہن نے یہ عمل بتایا جو “لاالہ الا اللہ ” والا وظیفہ ہے ۔ اس کو پڑھنے کو کہا اس نے اس کے پورے دو نصاب پڑھے۔ یا درکھیں ! ستر مرتبہ ” لاالہ الا اللہ پڑھاجائے تو یہ ایک نصاب ہوتاہے۔ اس خاتون نے ابھی یہ دو نصاب پورے بھی نہ پڑھے تھے کہ اس کی شادی ہوگئی ۔
شادی کے بعد اس کے ہاں اولاد نہ ہورہی تھی ۔ اس کی ساس نے طعنہ دینا شروع کردیے تھے ۔ کہ یہ بانجھ ہے۔ پھر اس کو اس بہن نے ایک اور عمل بتایا تھا جو اس نے ایک درس میں سنا تھا کہ روزانہ عصر کی نماز کے بعد صر ف گیارہ دفعہ “یا رحمان” پڑھناہے۔ اس کے علاوہ اولاد کی نیت کرکے ساڑھے چار سو نفل ادا کرنے ہیں۔ آج تک جس نے بھی اولاد کی نیت کرکے ساڑھے چار سو نفل ادا کیے ہیں۔
اس کو اللہ تعالیٰ نے اولاد سے ضرور نواز دیا ہے۔ اس نے “یارحمن ” والا وظیفہ اور ساڑھے سات سو نوافل ادا کردیے ہیں۔ اور چند ہفتوں کے بعد ماں بننے والی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے نہ صر ف کلمہ والا جو عمل آپ کو بتایا ہے۔ اسکے نصاب پور ے کریں۔ کم ازکم دو نصا ب پورے کریں۔ اس سے بھی بہت سے مسائل حل ہوتےہیں۔ زندگی میں ایسی خواہش ہو جو پوری نہ ہور ہی ہو۔
کوئی کام اٹکا ہوا ہو۔چاہے وہ شادی کا ہے یا کوئی اور زندگی کا مسئلہ ہے۔ انشاءاللہ! وہ حل ہوجائےگا۔ اور اولاد کے لیے خاص طور پر عصر کی نماز کے بعد آپ نے “یا رحمان ” گیار ہ مرتبہ پڑھنا ہے ۔
اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے۔ کہ گیارہ مرتبہ سانس روک کر یعنی سانس نہیں لینا جب تک گیارہ مرتبہ “یارحمان ” نہیں پڑھ لیتے ۔ اول وآخر درود پاک ضرور پڑھ لیں۔ اور دعا اس کےبعد کریں۔
انشاءاللہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد کی نعمت سے ضرور نواز دیں گے۔ یہ عمل دوسروں کو بھی بتائیں ۔ تاکہ اس کا کوئی اٹکا ہو ا کام ہو جو آپ کے بتانےسے حل ہوجائے۔ وہ اللہ تعالیٰ کے ذکر اورآپ توسط سے لگ جائے۔ اور اس کا صدقہ جاریہ آپ کو بھی ملے۔ اور اس کا نیک کرنے کا ثواب آپ کو بھی ملے۔