برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس بات کا بھی خوف ہے۔ اس کو اپنے دل سے نکال دیں۔ اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہوگا اور آپ کو آج ایک اہم خبر مل سکتی ہے۔ مستقبل کے حوالے سے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی قسم کے قانونی و دفتری امور میں مشکل کا شکار ہیں، ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور آئندہ کے لئے بھی کوئی اچھی خبر آنے کی امید ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جہاں آپ نے اتنا سخت برداشت کیا ہے۔ وہاں صرف چند دن اور صبر کرلیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو ہر پریشانی بھاگ جائے گی ہر مشکل ختم ہو جائے گی، ان شاءاللہ
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنوں کی جانب سے مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ نہایت محتاط انداز سے چلیں اور کسی بھی قسم کے راز کو اوپن مت ہونے دیں۔ ہر ضرورت پوری ہوگی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک اہم معاملے میں قدرتی مدد ہونے کی امید ہے اور جس شخص نے تنگ کر رکھا ہے۔ وہ خود بخود بھاگ جائے گا۔ آج شام تک ریلیف ملے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اچھے بُرے کی بالکل پہچان نہیں ہے۔ ہر ہاتھ ملانے والے کو دوست بنا لیتے ہیں۔ ابھی وقت ہے ، غور و فکر کرکے چلیں گے تو بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کوئی بھی ضرورت کیوں نہ ہو، ان شاءاللہ پردہ غیب سے پوری ہو جائے گی اور کچھ اور بھی بڑا کام ہونے کا امکان موجود ہے۔ ایک مخالف پر اتر آیا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی مسئلے کو اپنے سر پر سوار کئے ہوئے ہیں وہ اللہ پاک پر بھروسہ کریں اس طرح توکل اختیار کریں کہ ہر کام آسان ہو جائے۔ اور ان شاءاللہ ہوگا بھی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نوکری میں کسی بھی قسم کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب ٹھیک ہے حیران کن بہتری ملے گی اور جو سلسلہ پرانا تھا وہ بھی دوبارہ چلنے کا پورا امکان موجود ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
سرکاری ملازمین کا تبادلہ ہونے کا امکان۔ کافی دنوں سے جاری کوشش کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور جن لوگوں نے نئی جگہ کوشش کی ہے وہ بھی کامیاب ہوں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
زیادہ بات کو اپنے سر سوار مت کریں سب کچھ ٹھیک ہے۔ ان شاءاللہ اب صورت حال غیر متوقع انداز سے بدل جائے گی اور آپ کی مشکل کا حل بھی اسی میں نکل آئے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی پریشانی کا شکار تھے۔ وہ آج دوپہر تک ہی کچھ بہتری حاصل کر لیں گے۔ آج اک دماغ سے بڑا بوجھ بھی اتر جائے گا، سکون ملے گا۔