برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق عمل پیرا ہونے میں مشکل پیش آ سکتی ہے کیونکہ آپ کے گھریلو حالات آپ کو اس کے مطابق عمل پیرا ہونے میں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں اور کئی قسم کے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔آج آپ کو کسی دوست کی جانب سے کسی مشترکہ کاروبار کی پیشکش ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو مالی فائدہ ہو سکے گا۔اگر آپ کو آج کسی قسم کا اہم فیصلہ کرنا ہے تو اس کے لئے اپنے شریکِ حیات کے مشورے کو ضرور ملحوظِ خاطر رکھیں کیونکہ اگر آپ نے اپنی صوابدید کے مطابق کوئی بھی فیصلہ کیا تواس کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کئے جا سکتے ہیں لہٰذا انفرادی فیصلوں سے بچیں۔
برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا
اگر آج صبح سے ہی آپ کا موڈ ٹھیک نہ ہو تو دوسروں پر غصے ہونے اور اپنا موڈ مزید خراب کرنے سے بچیں۔ اس کے علاوہ کسی کی بات پر ردِ عمل ظاہر کرنے میں چیخنے چلانے سے گریز کریں۔اپنی بدمزاجی کو کم کرنے سے آپ خوش اخلاق نظر آ سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنی تضاد بیانی والی صلاحیت سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کی ساکھ داؤ پر لگ جائے گی۔آپ کو اپنی معاشی حالت کے بارے میں کسی طرح کی پریشانی لاحق نہیں ہونی چاہئے کیونکہ جیسا آپ سوچ رہے ہیں ویسا کچھ بھی نہیں ہے۔آج آپ کوکسی پرانے رشتہ دار کی جانب سے آپ کو معقول رقم وصول ہو سکتی ہے۔
برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے رشتہ داروں کی جانب سے کوئی خوشگوار خبر مل سکتی ہے۔اپنے آپ کو متوازن بنا کر لگنے والے جذباتی جھٹکوں سے خود کو بچانے کی کوشش کریں۔اپنے آپ کو کسی قسم کی بھی تضاد بیانی سے دور رکھنے کی کو شش کامیاب بنا سکیں گے اس کے علاوہ کسی واقعہ کی تفصیل بتاتے وقت اپنا تبصرہ ساتھ میں شامل کر نے سے گریز کریں۔اپنے وجدان پر بھروسہ اور اعتماد کرنے کے بعدآپ اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کے علاوہ بہت سے آئیڈیاز کو اپنی بنیاد بنا کر کسی نئے منصوبے کی داغ بیل ڈال سکیں گے اور اس کام میں آپ کو اپنے پیاروں کی اعانت حاصل ہو سکے گی لہٰذامکمل اعتماد سے آگے بڑہیں۔
برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا
اگر آپ کو اپنی ترقی اور ذاتی شہرت کے لئے کچھ بھی کرنا ہے تو اس کے لئے اپنے اندر لگن پیدا کریں۔مکمل منصوبہ بندی کریں اور خاص کر اس سارے معاملے کو آگے بڑھانے کے لئے بہترین وقت کا انتخاب کریں کیونکہ اس کے بغیر آپ کا کوئی بھی کام پایہ تکمیل کو نہ پہنچے گا۔آج بھی کچھ ایسا ہی ہے۔آپ کو حسبِ توقع نتائج ملنے کی امید نہیں اور نہ ہی زیادہ ترقی کے امکانات موجود ہیں۔آج آپ کو اپنے روزانہ کے معمولات کو ہی آگے بڑھانا ہوگا اس کے علاوہ کچھ اور کرنے کی کوشش نہ کریں خاص کر کسی قسم کی مقابلہ بازی میں حصہ نہ لیں۔آپ کی محبوبہ یا کسی پیاری ہستی کا ساتھ آپ کو تمام ناخوشگوار واقعات کو بھولنے میں مدد دے سکے گا۔
برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ بہت کچھ کرنے کے لئے اپنے وسائل کو استعمال میں لا سکیں گے جبکہ بہت کچھ آپ کے ہاتھ میں ہوگا لیکن جب آپ کا موڈ ٹھیک نہ ہوگا تو کیا کر سکیں گے؟آپ کو کسی قسم کے خطرات مول نہ لینا چاہئیں اور کوئی ایسا کام شروع نہ کرنا چاہئے جس کی کامیابی میں آپ کو شک و شبہ ہو۔ویسے بھی آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں اس لئے اپنے آپ کو ایک ہی سمت میں متحرک نہ رکھیں۔اپنے آپ کو مایوسی کی جانب مت لے کر جائیں۔اس کے علاوہ آپ کو اپنے پیاروں سے بات چیت کرتے وقت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ کسی بھی وقت کسی بات پر تلخی کا امکان موجود رہے گا۔
برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ بہت قنوطی اور بیزار سے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے کسی سے بات کرنے کو بھی دل نہ چاہے گا اور نہ ہی آپ کو کوئی اچھا لگے گا۔آپ کو اگر کہیں کسی سفر پر جانا ہو یاکوئی اہم کاروباری ملاقات کرنی ہو تو اسے ملتوی کردیں یا کسی کو اپنی نمائندگی کے لئے بھیج دیں کیونکہ آپ کے لئے ان سب کاموں کی تکمیل کرنا مشکل امر ہو گا لیکن اگر آپ اپنے گھریلو مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو یقینی کامیابی مل سکے گی۔اگر آپ کو اپنے افسرانِ بالا کے ساتھ مقابلہ بازی یا لڑائی جھگڑے سے دور رہنا ہے تو اپنے اندر جنم لینے والے تمام خدشات اورشکوک و شبہات کو ختم کرنا ہو گا تاکہ آپ پر سکون رہ سکیں۔
برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ ایک ساتھ ہی کئی کام اکٹھے شروع کر سکیں گے۔کئی معاملات کو ایک ساتھ چلانے کیلئے آپ کو اپنا ظرف بہت بلند رکھنا ہوگا اور بہت کھلے دل سے فیصلے کرنا ہوں گے۔آج آپ کو رقم کے حصول کے لئے کسی بھی شارٹ کٹ کی طرف نہیں جانا چاہئے کیونکہ اس میں کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔آجکا سارا دن آپ کیلئے اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے بہت مفید ثابت ہو گا خاص کر اگر آپکے ساتھ کسی کی رنجش چل رہی ہو تو اسے ختم کرنے کیلئے آپکو مواقع مل سکیں گے۔اپنے سماجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرنا آپکے فائدے میں ہو گا۔ ممکن ہے کہ ا س کام میں آپ کی مالی حالت کی بہتری کا راستہ بھی نکل آئے۔
برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے دور دراز کے رشتہ دار کی جانب سے کوئی ایسی ناخوشگوار خبر مل سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ بہت ڈسٹرب ہو سکتے ہیں اور اسی وجہ سے ہی آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا اور ممکن ہے کہ آپ کو اپنے کسی پیارے کی وجہ سے کسی اچانک سفر کا ارادہ بھی کرنا پڑے۔اپنے سفر کے دوران آپ کو کسی قسم کی غیر قانونی کارروائی میں ملوث نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے کسی مقدمے بازی کا راست کھل سکتا ہے۔اپنے لئے جوا یا لاٹری کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے کسی سیدھے سادھے راستے کا انتخاب کریں ویسے تو آپ کی خوش قسمتی آپ کے ساتھ ہے جس کی وجہ سے آپ کا انعام نکل سکتا ہے۔
برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو بہت سے معاملات میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہو گی خاص کر اخراجات کے حوالے سے محتاط رہیں کیونکہ ان اخراجات کی وجہ سے آپ کی تکرار اپنے شریکِ حیات سے ہو سکتی ہے اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔بہتر یہی ہے کہ خریداری اکیلے کرنے کی بجائے آپ دونوں ایک ساتھ جائیں۔ اپنے اندر لچک پیدا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی تنقیدی صلاحیت آج عروج پر ہونے کی وجہ سے نجانے کتنے افراد کا دل آپ کی جلی کٹی طنزیہ باتوں سے ٹوٹے گا اسی وجہ سے آپ کے تعلقات اپنے رشتہ داروں سے خراب ہو سکیں گے اور یقیناً یہ اچھے بات نہیں ہو گی۔
برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کی تمام تر توجہ اپنی مالی اور معاشی حالت کو درست کرنے پر مرکوز رہے گی لیکن اگر آپ حواس باختہ ہونے کی بجائے کسی تجربہ کار اور سینئر فرد کی باتوں پر سنجیدگی سے غور کر لیں تو یقینی طور پر آپ ان سب باتوں کے خوف سے آذاد ہو سکیں گے۔اپنے آپ کو باقی معاملات کے لئے تیار رکھنے اور ہر طرح کے خوشی و غم یا شکوک و شبہات کو دل سے نکال کر ہی کامیابی کا سوچ سکیں گے۔اپنی صحت کے بارے میں فکر مندی کے جذبات کو ہی پیش نظر نہ رکھیں بلکہ عملی کارروائی کرنے کر ترجیح دیں۔اپنی تمام مشکلات کے بارے میں اہم اور سنجیدہ نوعیت کی تحقیق کرنے کے بعد ہی کسی فیصلے کو حتمی شکل دیں۔تقریبات میں شرکت ہو سکے گی۔
برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا
اگر آپ نے طے کر رکھا ہے کہ کوئی نئی سرمایہ کاری کرنی ہے تو اسے آج کے دن ملتوی کر دیں۔کیونکہ آج کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں کے لئے اچھا دن نہیں ہے۔اس کے علاوہ جذباتیت کی وجہ سے کسی بھی قسم کے خطرات سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔اگر ایسا ہوا تو آپ کی کنفیوژن آپ کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔اپنے بڑوں اور سینئرز افراد کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں ورنہ اپنے تجربات سے سیکھنے کا عمل تو ہر ایک جاندر اپنے تئیں جاری ہی رکھتاہے۔رات کے خواب کی وجہ سے اپنے آپ کو ڈسٹرب نہ کریں ورنہ بہت سے افراد آپ کی وجہ سے پریشان ہو سکتے ہیں۔
برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا
آج صبح سے ہی آپ کے سامنے سوائے مالی مشکلات اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کے کچھ اور نہیں ہو گا۔ممکن ہے کہ اس کی وجہ سے جب بے چینی بڑھے گی تو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد یا جن سے لین دین کا معاملہ ہو ان سے جھگڑا بھی ہو سکتا ہے۔اس صورتحال میں آپ کو کسی نئے معاہدے کو حتمی شکل دینے اور ان پر دستخط کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔اپنے اہم معاملات کو فائنل کرنے اور لازمی فیصلوں کو اپنانے میں جلد بازی سے کام نہ لیں بلکہ انہیں موخر کردیں۔اپنے گھریلو معاملات کے بارے میں اپنے ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر انہیں سلجھانے کی کوشش کریں۔