برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اگر کوئی آفر آئے تو فوری طور پر اس کو قبول نہ کر لیں۔ وقت لیں، پھر کوئی فیصلہ کریں، آج ایک ٹینشن ان شاءاللہ کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج آپ کو مشورہ ہے کہ کسی کی باتوں میں آکر فوری طور پر اپنا راستہ نہ بدلیں۔ صبر سے کام لیں،جو فیصلہ اولاد کے حوالے سے کرنا ہے اس کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

روزگار کے حوالے سے اہم خبر ملنے کی امید ہے۔ مالی طور پر پریشانی بھی اب تیزی سے کم ہوگی اور جو لوگ روزگار کے لئے سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی کوشش کر سکتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صدقہ دیں یہ ہر بلا کو ٹال دیتا ہے۔ آپ انجانی سی کسی بندش کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ نظر لگ گئی ہو۔ خیال کریں انجان بندے سے دور رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

نحوست وغیرہ اب بالکل ختم ہو چکی ہے۔ آپ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ آج کا دن مالی حوالے سے بھی بہتری کی خبر دے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جس شخص کو اپنے زیادہ قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ غلط ہے۔ اس پر ضرورت سے زیادہ اعتبار اچھی بات نہیں ہے اور ناجائز مراسم بھی نا رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جلد بازی میں کوئی بڑا فیصلہ مت کریں، ان دنوں چو پردہ غیب سے ملے وہ آپ کے لئے بہترین اور بابرکت ہوگا۔ خود سے کی گئی کوشش وبال جان بن جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوگی۔ البتہ فیملی میں سے کسی کی صحت میں خرابی کا اندیشہ ہے۔ آپ ہو سکے تو صدقہ دے دیں۔ آج روزگار کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جس دن آپ نے عقل سے کام لینا شروع کر دیا اور اپنے دل کے معاملے کو پیچھے رکھا۔ اس دن کامیابی کے قریب ہوں گے ابھی تو دل کے کسی مسئلے کا شکار معلوم ہوتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج آپ کی صحت بہتری کی جانب ہے اور گھر میں بھی جاری کشیدگی اب کم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ امید ہے کسی روزگار کی طرف سے بھی اچھی خبریں ضرور ملیں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج ایک دوست کی جانب سے بے وفائی ہو سکتی ہے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں اور کوشش کریں کہ اپنے آپ کو چند دنوں کے لئے دوسروں سے الگ رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن اچھا ہے۔ صبح سے ہی اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی جو لوگ جس مقصد کے لئے بھی گھر سے نکلیں گے۔ ان شاءاللہ امید ہے کہ اس میں کامیاب ہوں گے۔