برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج بھی آپ کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے۔ غصہ نہیں کرنا برداشت کی عادت ڈالنی ہے اور جو بھی بات سامنے آئے اس پر ابھی کسی قسم کاردعمل نہیں دینا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورت حال روز بروز کھل کر آپ کے سامنے واضح ہو رہی ہے۔ اب اچھے بُرے سب کی پہچان ہو گی اور فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ اب کس طرح ان کے ساتھ ملنا چاہیے یا نہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن امور میں مشکلات آ رہی ہے۔ ابھی چند دن آپ کو ان کو برداشت تو کرنا ہے اور مکمل طور پر دعا اور نماز سے مدد مانگیں ، ممکن ہو کہ کسی امتحان سے گزر رہے ہوں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ابھی کوئی بڑا قدم نہ اٹھائیں۔ استخارے کی مدد لینا بے حد ضروری ہے، کیونکہ زائچہ بلاک ہے۔ ایسی صورت حال میں آپ کسی مشکل میں آ سکتے ہیں، اس لئے بڑا خیال رکھیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو بھی چیز پردہ غیب سے چل کر آپ تک آئے وہی انعام ہو گی۔ خود تکلیف دہ کوشش کے بعد حاصل کریں گے تو وبال جان بن جائے گی، اس لئے سوچ کر قدم اٹھائیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے امید کی کرن بن گئی ہے۔ ان شاءاللہ جلد ہی جو بھی ہوگا وہ اچھا ہی ہوگا۔ اس لئے مناسب وقت کا انتظار کریں اور جب خبر ملے تب قدم اٹھائیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کل آپ کچھ جلد بازی میں ہیں اور چاہتے ہیں جس کام کو بھی کرنا چاہو تو وہ فوری ہو جائے۔ ایسا نہیں ہوگا بلکہ اور مزید خرابی پیدا ہو سکتی ہے، صبر سے کام لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
دن تو اچھا ہے مگر اخراجات کا توازن بھی قدرے خراب ہے۔ حکمت عملی اپنائیں اور آج اگر کوشش کریں گے تو ایک نیا سلسلہ آپ کو فائدہ بھی دے سکتا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورت حال تو اچھی ہے روزگار کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا وہ بھی پورا ہوتا محسوس ہو رہا ہے اور آج کچھ رقم کا حصول بھی ممکن نظر آتا ہے۔ آپ کے لئے اچھا دن ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی پریشانی کی وجہ سے صحت بھی خراب کر بیٹھے ہیں۔ وہ ان شاءاللہ اب تیزی سے بہتری کا سامنا کریں گے اور پریشانیاں بھی تیزی سے کم ہو سکیں گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی پریشانی کی وجہ سے صحت بھی خراب کر بیٹھے ہیں۔ وہ ان شاءاللہ اب تیزی سے بہتری کا سامنا کریں گے اور پریشانیاں بھی تیزی سے کم ہو سکیں گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جب تک آپ پرانی باتیں ساتھ لے کر چلتے رہیں گے۔ کامیابی نہیں ملے گی اور صحت کا مسئلہ الگ سے خراب ہوگا۔ توبہ کرکے اب خاموشی سے پیچھے ہٹ جائیں تو بہتر ہے۔