اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) انگور تازہ ہوں تو مزیدار لیکن جیسے ہی خشک ہو کے کشمش بنیں تو بن جاتے ہیں طاقت کی دوائی ، جو لوگ روز 5دانے کشمش کھاتے ہیں ان کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جانیں
۔۔۔خشک انگوروں کو کشمش کہا جاتا ہے، یہ آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے، جس کا روزانہ استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ کشمش جلد کو تر و تازہ اور پُرکشش بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کشمش میں وٹامن سی، سیلینیم اور زنک موجود ہوتے ہیں جو حسین جلد کے لیے بہت ضروری ہیں۔ سردیوں میں روزانہ کشمش کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اِس سے آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
کشمش کھانے سے آنتیں بھی صاف ہوتی ہیں، اِس لیے ضروری ہے کہ موسمِ سرما میں کشمش کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کیا جائے۔ کشمش میں قدرتی طور پر فائدہ مند معدنیات پائے جاتے ہیں جیسے پوٹاشیم، کاپر، آئرن اور میگنیشیم جو تیزابیت سے نجات دلاتی ہیں اور معدے میں تیزابیت کی سطح کو متوازن رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔