برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ہر طرح کی کوشش اب تیزی سے رنگ لائے گی اور جس بات کا دماغ پر خوف ہے۔ اس سے نجات بھی ملے گی۔ آپ کو اب کسی طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو آپ چاہ رہے ہیں ویسا تو ابھی ممکن نہیں ہے۔ البتہ اب صورت حال کافی حد تک بہتری کی جانب لا رہی ہے۔ آپ خود سے تبدیلی مت کریں۔ خود بخود ہو جائے تو اچھا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ناممکن کو صرف میرا اللہ ممکن بنا سکتا ہے۔ آپ فکر مند کیوں ہیں۔ اس سے مدد طلب کیوں نہیں کرتے۔ اس وقت روزگار میں چند اہم فیصلے لینے کی بھی ضرورت ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ پاک کبھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جس کو خود خیال نہ ہو اپنی حالت بدلنے کا۔ غور کریں سستی اور لاپرواہی اور خاص وطر پر بزدلی آپ کو قدم اٹھانے سے روک رہی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی ایسی بات پر فکر مند نہ ہوں جس کے بارے میں آپ کچھ جانتے ہی نہیں۔ اس وقت تو اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقاصد کی طرف دیکھیں، جس کی آپ کو سخت ضرورت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی بات کو لے کر پریشان ہیں۔ ان شاءاللہ ان کو کچھ نہیںہوگا۔خوف والی باتوں کو قریب بھی مت آنے دیں اور یاحیٰیا قیوم کا ذکر سارا دن زبان سے جاری رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پاک کا شکر ادا کریں جس نے آپ کو مشکلات سے بچا کر رکھا ہوا ہے۔ ان دنوں کچھ صورت حال آزمائشی سی ہے بلاوجہ کی رکاوٹیں اور ٹینشن نے تنگ کر رکھا ہے۔ صدقہ دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی عرصے سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے۔ وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہونا شروع ہوں گے اور آج شام تک کچھ ریلیف بھی مل سکتا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے یہ دن مالی معاملات کے حوالے سے بھی اچھے ہیں اور اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے۔ اس سے بھی نجات ملے گی۔ آج کا دن بحکم اللہ خود ہی بتا دے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ ماضی میں جو غلطیاں کر چکے ہیں وہ دوبارہ مت کریں، زائچہ تو بتا رہا ہے کہ آپ اسی طرف جا رہے ہیں۔ آج اہم دن ہے۔ معاملات کی نوعیت کو دیکھ کر چلیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان لوگوں سے فاصلہ رکھیں جو آپ کو تنگ کررہے ہیں اور آپ پھر بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑ رہے۔ آج خطرہ ہے کوئی اندرون خانہ بھی سازشیں کرنے کی کوشش کرے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اپنے لئے اب الگ رہائش کا سوچ اہے وہ ضرور کوشش شروع کردیں۔ کامیاب ہوں گے۔ آج سے تبدیلی والا ستارہ تین ماہ کے لئے آپ کے زائچے میں آ رہا ہے، خیال کریں۔