برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جس مسئلے میں دوچار ہیں اس کو حل کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔ صرف میرا اللہ چاہے گا تو ہی حل ہوگا، اس لئے مکمل توکل سے کام لے کر چلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ آپ بالکل نہ گھبرائیں اور اپنے لئے مناسب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ اب کچھ اچھا ہی ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

مناسب وقت کا انتظار کریں۔ آپ جلد باز واقعہ ہوئے ہیں۔ا س طرح تو آپ اپنا ہی نقصان کر ڈالیں گے۔ ان دنوں استخارے سے چلنا زیادہ بہتر رہے گا۔

فہیم اشرف کا وہاب ریاض کو لمبا چھکا ، ویڈیو دیکھیں
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ان دنوں آپ کے لئے کسی اہم طرف سے بڑی خبر آنے کی امید ہے اور جو فیصلے کرنے ہیں۔ اس کے لئے زیادہ وقت نہ لگائیں۔ یہ وقت مناسب ہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اللہ کا نام لے کر اس کام میں لگ جائیں جس کے پیچھے کافی دنوں سے پڑے ہوئے تھے۔ یہ دن آپکی مالی پوزیشن ان شاءاللہ مضبوط کرنے میں مددگار ہوں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں وہ اب کرسکتے ہیں، مگر کم سے کم سرمایہ کاری کریں۔ اس وقت چھوٹی رقم سے بھی بڑا نفع ہونے کی امید ہے۔

پی ایس ایل سیون، پلے آف مرحلے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کا کام ہے دعا کرنا اور عطا کرنا اللہ کا کام۔ بس پھر اپنے معاملات ٹھیک کرکے اس کی طرف جھک جائیں اور اپنی منزل کو حاصل کر لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج ایک مشکل سے نکلنے کے انشاءاللہ قدرتی اسباب بنیں گے۔ آپ کو چاہیے کہ اس وقت دوسروں کے بجائے اپنے گھر اور اپنے معاملات پر دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

گھبرانے اور پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ اللہ نے چاہا تو وہ آپ کو اس مشکل سے نکال دے گا۔ جس میں عرصہ دراز سے گرفتار چلے آ رہے تھے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی ایک اہم ضرورت تو کسی وقت بھی پوری ہو جائے گی، مگر آپ کو چاہیے کہ کچھ اور غور کریں۔ ابھی آپ کے لئے بہت کچھ پڑا ہوا ہے حاصل کرنے کو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

نوکری میں جس پریشانی کا شکار تھے۔ اب اس سے نکلنے کا اسباب بن جائے گا اور قدرتی وسیلہ بن جائے گا اور بھی مشکلات کے حل ہونے کا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کے لئے آج ایک اہم خبر ہے اور اس کا تعلق مستقبل سے ہے۔ آپ جس بھی بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے۔ وہ مسئلہ بھی حل ہوگا۔